Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 279

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2004ء

دن اٹهارہ بيس نوجوانوں نے دنيا كى واحد سپرپاور رياست ہائے متحدہ امريكہ كے جديد ترين اور حساس ترين سيارہ رسا حفاظتى نظام كو ناكارہ بنا كر ايك ايسى تباہى سے دوچار كيا كہ كائنات گير سائنسى مہارت كے تمام امريكى دعوے دهڑام سے زمين بوس ہوگئے اور اس كا بزعم خود فلك نشان اقتصادى ڈهانچہ كهوكهلا ہوكر بنيادوں پر لرزنے لگا۔ امريكہ كے صدر جارج ڈبليو بش نے اعلان كيا كہ يہ حيران كن كارروائى كرنے والے تمام كے تمام جانفروش نوجوان مسلمان تهے، عرب نژاد تهے، ’تشدد پسند‘ تهے اور افغانستان ميں قائم اسامہ بن لادن كى جماعت القاعدہ نے انہيں منصوبہ اور سرمايہ فراہم كيا تها۔ جارج بش نے يہ بهى اعلان كيا كہ امريكہ اپنے ان ہزاروں شہريوں كے نقصان اور ہلاكتوں كا بدلہ لے گا جو اس كارروائى كانشانہ بنے اور اس مقصد كے لئے شدت پسندوں كا پورى دنيا ميں سرگرم تعاقب كيا جائے گا۔اسكے بعد وقت كى بوڑهى آنكهوں نے پورے افغانستان كو امريكى كارپٹ بمبارى تلے ريزہ ريزہ ہوتے ہوئے ديكها۔ بعد ازاں امريكى بربريت نے مسلم ملك عراق كا رخ كيا اور صدام حسين كى حكومت كو روندتے ہوئے عرب دنيا ميں تيل كے اعلىٰ ترين ذخائر پر قابض ہوگيا۔ 11 ستمبر اورديگر مغربى ممالك ظلم اور بربريت كى اس اندهى جنگ ميں برطانيہ سميت بہت سے مغربى ممالك نے امريكہ كا ساتھ ديا۔ يورپ كے كچھ ممالك نے اگرچہ بوجوہ امريكہ كى پرتشدد اور جنگى كارروائيوں كى مخالفت كى ليكن بعد كے حالات سے ثابت ہوا كہ يہ ممالك بهى مسلم اور غير مسلم تہذيبوں كى باہمى جنگ ميں غير جانبدار رہنے كے بجائے اسلام مخالف تہذيبى ريلے سے نہ صرف متاثر ہوئے ہيں بلكہ خود كو بہ اندازِدگر اسى سيل ِنامعقوليت كے سپرد كرچكے ہيں ۔ يورپ كے ان ممالك نے مسلمان تہذيب كے خلاف بندوق اٹهانے كے بجائے انسانى حقوق، سماجى تحفظ اور سياسى نظام كى غير جانبداريت كے خوش رنگ نعروں جيسے ہتهياروں سے اپنى حدود ميں مسلم شناخت كو نابود كردينے كے پروگرام وضع كئے اور ان پر عمل درآمد شروع كرديا۔ يورپى مفكرين نے اپنے سياسى قائدين كى توجہ مسلمان معاشرے ميں عورت كى اہميت اور اس كى
x
صفحہعنوان
50پاكستان كو درپيش نئے چيلنج !!
72اسكارف ؍ حجاب كامسئلہ اسلام اور يورپى نفسيات
91تعليمى نصاب ميں نظريہٴ پاكستان اور سيكولرزم كى كشمكش
98’اپريل فول‘ … اسلام كى نظر ميں
107مذہب، ثقافت اور تہوار (ہندومت اور بسنت كے تناظر ميں )
Flag Counter