Maktaba Wahhabi

51 - 64
یادِ رفتگاں مولانا محمد رمضان سلفی مدیر کلیۃ الشریعۃ مولانا محمد یحییٰ فیروز پوری رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا محمد یحییٰ بن میاں محمد عیسیٰ رحمۃ اللہ علیہ ان نابغہ روز گار شخصیات میں سے تھے جن کی زندگی غلبہ دین ِمتین کی تڑپ میں گذری ہے، آپ نے اپنے آپ کو دین ِاسلام کی آبیاری کے لئے وقف کررکھا تھا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو دنیا کے مال و متاع سے بھی نوازا تھا اور آپ کافی زرعی رقبے کے مالک تھے لیکن اس مال و متاع کو بھی انہوں نے خدمت ِدین کے طور پر استعمال کیا، اور کبھی بھی اسے دین اسلام کی نشرواشاعت میں رکاوٹ نہ بننے دیا۔ مولانا موصوف ۱۹۲۴ء بمطابق ۱۳۴۲ھ بمقام بگھیلے والا تحصیل زیرہ ضلع فیروزپور (ہندوستان) میں پیدا ہوئے، آپ کے والد میاں محمد عیسیٰ رحمۃ اللہ علیہ ولی صفت انسان تھے، مولانا نے اپنے گاؤں کے سکول میں چوتھی جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ دینی تعلیم کی طرف رغبت نے آپ کو عصری سلسلہ ٔ تعلیم منقطع کرنے پر مجبور کردیا اور مدرسہ دارالہدیٰ شہر زیرہ اور جامعہ محمدیہ لکھوکے، دارالحدیث فیروزپور اور تعلیم الاسلام (اوڈانوالہ) میں زیرتعلیم رہے۔ اساتذۂ کرام : آپ کے مشہور اساتذہ کرام حسب ِذیل ہیں : 1. مولانا عطاء اللہ لکھوی رحمۃ اللہ علیہ 2. مولانا عطاء اللہ حنیف رحمۃ اللہ علیہ 3. مولاناعبدالقادر الہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ 4. مولاناعبدالقادر حلیم رحمۃ اللہ علیہ 5. مولانا حافظ محمدعبداللہ روپڑی رحمۃ اللہ علیہ 6. مولانا شرف الدین رحمۃ اللہ علیہ 7. مولانامحمد اسحق رحمۃ اللہ علیہ 8. مولانا محمد یعقوب رحمۃ اللہ علیہ ۔ مولاناشرف الدین سے آپ نے سند ِفراغت حاصل کی اور حافظ محمد عبداللہ روپڑی رحمۃ اللہ علیہ سے سند ِتفسیر القرآن حاصل کی۔ ( تلامذہ 1. مولاناعبیداللہ عفیف، شیخ الحدیث جامعہ اہلحدیث، لاہور 2. قاری محمد یحییٰ رسولنگری
Flag Counter