Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 262

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی 2002ء

بارش ہو، یہ روایت صحیح نہیں اور نہ اس کی اسناد ثابت ہیں ۔‘‘اس حدیث میں درج ذیل سقم ہیں : 1. یہ بات یاد رہے کہ دارمی میں صحیح وضعیف ہر طرح کی روایات درج ہیں جیسا کہ علامہ عراقی کا بیان ہے کہ ’’دارمی میں مرسل، معضل، منقطع اور مقطوع حدیثیں موجود ہیں ۔‘‘ 2. اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل ابوالقعان بصری ہے۔ جسے آخری عمر میں خلل دماغ اور نسیان واقع ہوگیاتھا(الکواکب النیرات:۵۲ اور تقریب: ۳۱۵) دوسرا راوی سعید بن زید ہے ۔ میزان (۲/۱۳۸) میں اس کو’ضعیف‘، کاشف میں امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ نے ’غیر قوی‘ اور خلاصہ میں امام نسائی نے ’غیرقوی‘ قرار دیا ہے۔ الکامل (۳/۱۲۱۲) اور تہذیب التہذیب (۴/۳۳) کے مطابق بھی یہ راوی ضعیف ہے۔تیسرا راوی عمرو بن عبدالمالک النکری ہے۔ اس کے متعلق تقریب (ص ۳۹) میں ہے ’’له أوھام‘‘ (یہ بہت وہمی ہے) چوتھا راوی ابوالجوزاء اوس بن عبداللہ ہے تقریب میں یرسل کثیرا یعنی وہ درمیان سے راوی چھوڑ جاتا ہے۔ یہ ہے اس حدیث کی اسنادی حیثیت۔ گویا یہ حدیث ضعیف اور منقطع ہے اور دونوں اقسام حدیث کی مردود اقسام میں شمار ہوتی ہیں ۔ 3. عقائد کے سلسلہ میں حنفی حضرات خبر واحد کو حجت تسلیم نہیں کرتے خواہ وہ حدیث صحیح الاسناد اور مرفوع ہی کیوں نہ ہو جبکہ توسل کا مسئلہ بھی عقائد سے تعلق رکھتا ہے لیکن احناف اس سلسلہ میں اس قدر نیچے اُتر آئے ہیں کہ ضعیف بلکہ موضوع احادیث کو بھی بطورِ حجت پیش کررہے ہیں !! (جاری ہے)
x
صفحہعنوان
2سُودکا مقدّمہ نیا رُخ یا واپسی؟
17’توسل واستعانت‘کیا ہے ؟
34٭ اُمرا کے لئے صدقہ وخیرات کے استعمال کا حکم ٭ بلا قصد دی جانے والی طلاق کا حکم ٭ طہارت کے مسائل
37مولانا عبید اللہ مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر علما سے مراسلت
53دینی مدارس اورسرکاری مداخلت
57کیا فرعونِ موسیٰ کی لاش رہتی دنیا تک عبرت ہے ؟ ’محرم‘ کی تعریف کن الفاظ سے کی جائے ؟
60جامعۃ لاہور الاسلامیۃ (رحمانیہ) میں سعودی وپاکستانی طلبہ کی تربیتی ورکشاپ
Flag Counter