Maktaba Wahhabi

72 - 72
ان کی توہین اور تحقیر کرنا اور انہیں مارنا حرام قرار دیا۔امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ’ریاض الصالحین‘ کے باب :غلام، جانور، عورت اور بچے کو بغیر کسی عذر کے مارنا اور مار میں حد ِادب سے تجاوز کرنے کی ممانعت کے ضمن میں حضرت ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک حدیث ذکر کی ہے اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس حدیث کو اپنی صحیح میں ذکر کیاہے۔ حضرت ابومسعود بدری بیان کرتے ہیں : ”میں ایک دفعہ اپنے غلام کو کوڑے سے پیٹ رہا تھا تو مجھے پیچھے سے آواز سنائی دی : ”اے ابومسعود! ہوش سے کام لو؟“ لیکن میں شدتِ غضب سے مغلوب ، آواز کو سمجھ نہ سکا۔ پھر جب آواز قریب ہوئی تو میں نے مڑ کر دیکھا کہ اللہ کے پیغمبر پکار رہے تھے: اے ابومسعود، ہوش کرو! اے ابومسعود،ہوش سے کام لو۔ میں نے سنا او رکوڑا زمین پر پھینک دیا ۔ پھر آپ نے فرمایا :اے ابومسعود! اس بات کو قطعاً فراموش نہ کرناکہ جتنااختیار تجھے اس غلام پرہے ، اللہ کو تجھ پر اس سے زیادہ اختیار ہے، میں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آج کے بعد کسی غلام کو ہاتھ تک نہیں لگاؤں گا اور اس غلام کو اللہ کی راہ میں آزاد کرتا ہوں ۔ یہ سن کر پیغمبر علیہ السلام نے فرمایا: اگر تو ایسے نہ کرتا تو آگ کی لپیٹ سے بچ نہ سکتا۔“ (مسنداحمد: ۶/۲۹۰) اسلام نے جس قدر غلاموں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، ا س کا اندازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وصیت سے لگایا جاسکتا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری وقت میں اپنی اُمت کو الوداع کہتے ہوئے فرمائی تھی، فرمایا: الصلوة وما ملکت أيمانکم[1] ”نماز اور غلاموں کا خیال رکھنا“ (مسلم، رقم:۱۶۵۹) یقینا یہ حدیث دشمنانِ اسلام کے تمام اعتراض کا نہایت بلیغ انداز میں ردّ کرتی ہے اور وہ مسلمان جو دشمن کے پروپیگنڈے سے متاثر ہوکر ان کے نظریاتی حملوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لئے پرتول رہے ہیں انہیں ثابت قدمی اور نیا ولولہ عطا کرتی ہے۔ اور وہ مسلمان جو مغربی پروپیگنڈے سے متاثرہوکر یہ کہہ رہے ہیں کہ قانونِ غلامی بتقاضا ضرورت مشروع کیا گیا تھا اور اب یہ منسوخ ہوگیا ہے، ان کے تمام شکوک کو رفع کرتی دیتی ہے۔اسلام کا یہ دستور ہمیشہ باقی رہے گا اور ہمارا یہ یقین ہے کہ جب تک دنیاباقی ہے اور لیل ونہار کی گردش جاری ہے، اس وقت تک اسلام کا یہ قانون غلامی قائم و دائم ہے۔ خواہ کوئی اسے تسلیم کرے یا نہ کرے: ﴿وَاللّٰهُ غَالِبٌ عَلٰی أمْرِه وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسَ لاَ يَعْلَمُوْنَ﴾ (یوسف:۲۱) ”اور اللہ اپنا حکم نافذ کرنے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ یہ بات نہیں جانتے ۔“ ٭ ٭
Flag Counter