Maktaba Wahhabi

59 - 72
وہی صحیح ہے باقی غلط۔ کیونکہ ا س کے بعد آخر میں بطورِ نتیجہ کے آپ لکھتے ہیں ”ہم لوگ خوش اعتقادی سے راویوں کی اس بات پر آمنا و صدقنا تو کہتے ہیں مگر دل میں یہ بات ضرور کھٹکتی رہی۔ سو خدا کا شکر ہے کہ وہ کھٹکا دور ہوگیا۔ اب ناظرین کو اختیار ہے کہ راویوں کی بات مانیں یا ’اکمال‘ کی سند کا یقین کریں ۔“ اس کے متعلق ہم زیادہ کہنا نہیں چاہتے۔ ہمیں بھی اکمال کی سند کا یقین ہے۔ بس آپ مہربانی کرکے ’اکمال‘ کے دونوں متعارض بیانوں کو ملا کر عندالنکاح سولہ برس کی عمر پر چسپاں کردیجئے۔ مگر یاد رکھئے کہ ایسا قیامت تک آپ نہ کرسکیں گے ! فإن کنت لا تدري فتلک مصيبة وإن کنت تدری فالمصيبة أعظم
Flag Counter