Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 247

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2001ء

وقد ذكر أن بعض ملوك الاسلام شرع يهدم بعضها فإذا خراج مصر لا يفىٴ بقلعها وهي من الحجر والرخام وأنها قبور لملوك وكان الملك منهم إذا مات وضع فى حوض من حجارة ويسمى بمصر والشام الجرون وأطبق عليه ثم بنى من الهرم على مقدار ما يرون من ارتفاع الأساس ثم يحمل الحوض ويوضع وسط الحرم ثم يقنطر عليه البنيان ثم يرفعون البناء على المقدار الذى يرونه ويجعل باب الهرم تحت الهرم ثم يحفرله طريق فى الأرض ويعقد أزج طوله تحت الأرض مائة ذراع أو أكثر … الخ ”بعض مسلمان بادشاہوں نے اہرامِ مصر کو منہدم کرنا شروع کیالیکن اس انہدام کے مصارف مصر سے حاصل ہونے والے کل خراج سے بھی زیادہ تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اہرام مصر پتھروں اور عظیم چٹانوں سے تعمیر کئے گئے۔ دراصل یہ شاہانِ مصر کی قبریں ہیں ۔ بادشاہ جب مرجاتا تو اسے پتھروں کے ایک حوض کے درمیان رکہ کر اوپر سے ڈہانپ دیا جاتا(مصر اور شام میں اسے ’جرون‘ کہا جاتا ہے)۔ پھر وہ جتنا بلند چاہتے، ایک مضبوط حصار تعمیر کرتے، پھر اس حوض کو اٹھا کر اس ہرم کے درمیان رکھا جاتا۔ پھر اس کی بنیادوں پر پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جاتا۔ اس کی بنیادیں وہ اس قدر اونچی کرتے جتنا وہ چاہتے۔ ہرم کا دروازہ ہرم کے نیچے کی سمت بنایا جاتا، اس کا راستہ زیرزمین اس قدر طویل کھدوایا جاتا کہ وہ زمین کے اندر100ہاتھ یا اس سے زیادہ گہرا ہوتا۔ ہر ہرم کا دروازہ اسی انداز پر تعمیر ہوتا۔ اور یہ لوگ اس تک پہنچنے کے پرپیچ راستے تعمیر کرتے جب اس سے فارغ ہوتے تو اوپر سے نیچے کی طرف کھدائی کرتے۔ یہ مصری بادشاہوں کی عادت تھی اور اس سے ان کی قوم کی اطاعت پسندی، صبر اور قوت کا پتہ بھی چلتا ہے“ (کتاب المواعظ والاعتبار للمقریزی:1/115) اس کے اِخراجات اور اس بارے میں کی جانے والی کوششوں کا تذکرہ ابوالحسن مسعودی نے بھی اپنی کتاب ’اَخبار الزمان‘ میں کیا ہے : ”خلیفہ مامون الرشید جب مصر آیا اور اس نے اَہرام مصر دیکھے تو انہیں منہدم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اسے کہا گیا کہ ایسا کرنابہت مشکل ہے لیکن خلیفہ اپنے عزم پر قائم رہا۔ چنانچہ آگ کے بڑے الاؤ جلائے گئے، سیسہ اور تانبا پگھلایا گیا، لوہاروں او رمعماروں کی ایک بڑی جماعت کو اس کام میں لگایا گیا حتیٰ کہ اس پر بہت سا مال صرف ہوا۔ انہوں نے20 ہاتھ کے قریب دیواروں کی چوڑائی پیمائش کی۔ حتیٰ کہ جب وہ دیوار کے آخر تک پہنچے تو وہاں انہیں بڑی تعداد میں سونے کے سکے ملے، ایک ہزار دینار کے قریب جن میں ہرایک کا وزن ایک اوقیہ تھا۔ مامون ان سکوں کی صفائی اور سونے کا معیار دیکھ کر بہت حیران ہوا۔ تب اس نے اس مہم پر صرف ہونے والے اخراجات کااندازہ لگایا تو وہ اخراجات متوقع سونے کی مالیت سے بھی کہیں زیادہ تھے۔ مامون شاہانِ مصر کے یہ انتظامات دیکھ کر حیران و ششدر رہ گیا او راس نے یہ سونا ملکی خزانے میں جمع کرا
x
صفحہعنوان
2اِسلام، بت شکنی اور طالبان ! ؟
21قرآن فہمی کے بنیادی اُصول
44٭ ۱۵ منٹ میں ۹ قرآن کا ثواب،جن نکالنے کی اُجرت، مجبور آدمی کی طلاق ٭ نمازِ تراویح باجماعت، طلاق وخلع کی عدت گزرنے کے بعد صلح
49مُحرّم اور عاشوراء صحیح احادیث کی روشنی میں !
61انبیاءِ کرام علیہم السلام کا تشریعی مقام و مرتبہ… فکر ِرازی رحمۃ اللہ علیہ کا مطالعہ
Flag Counter