ا فراد کے لیے واقعتاً یہ انتہائی ناگزیر ضرورت بھی ہے۔جن کی کاروباری ودیگر مصروفیات اس قدر زیادہ اور اہم ہیں کہ فون کے بغیر چارہ نہیں لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی اب یہ رواج،فیشن اور سٹیٹس سمبل(امارت کی علامت) سمجھا جارہا ہے بعض لوگ ضرورت نہ ہونے کے باوجود اسے اٹھائے پھرتے اور نمایاں کرتے نظر آتے ہیں ۔سفر اور حضر میں ،شادی اور غمی میں ،دفتر اور گھر میں ،عوض جگہ جگہ ساتھ لئے پھرنا ان کا معمول ہے۔جہاں چند لوگ نظر آئے جھٹ فون نکالا اور جھوٹی شان وشوکت کے لیے فون ملانا شروع کردیا۔بعض لوگ میٹنگ یا پروگرام میں دوسروں پر رعب اور اپنی جھوٹی دھاک بٹھانے کے لیے میٹنگ سے باہر جا کر بار بار فون کریں گے تاکہ لوگوں کو دکھلایا جاسکے کہ کس قدر مصروف آدمی ہیں ۔ہمارے اور آپ کے مشاہدے میں ہے کہ بعض لوگ موبائل کو بلا مقصد استعمال کریں گے۔صرف نمائش اور خود نمائی کے لیے یہ کوئی اچھی عادت نہیں ،بلکہ یہ توایک نفسیاتی مرض ہے اور ایسا شخص احساس کمتری کا شکار نظر آتا ہے۔اور وہ ایسی حرکات کرکے اپنے آپ کو نمایاں اور باحیثیت دکھلانا چاہتا ہے۔ یادرہے کہ ہم موبائل فون کی افادیت اور اس کی اہمیت وضرورت سے انکار نہیں کررہے،بلکہ ہمارا مقصد تو اس کی نمائش اور وہ بھی بھونڈے طریقے سے دکھلاوا کرنے والوں کی مذمت کرنا ہے۔ہاں غرض مندآدمی کی بلاشبہ ضرورت ہے اور جس کو استعمال کرنا اس کا حق ہے۔ |