Maktaba Wahhabi

46 - 79
میں اپناتا ہے عقلمند اور کامیاب آدمی بھی وہی ہے جو دوسروں سے سامان عبرت حاصل کر لے کیونکہ لوگ عقل و فہم میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں ۔ کئی ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں سے ہی سامان عبرت حاصل کر لیتے ہیں اور کئی ایسے ہوتے ہیں جب تک ان سے واسطہ نہ پڑے ان کے لیے سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے آداب: ذیل میں ایسی باتوں کا تذکرہ کیا جائے گا جن کو اپنانے سے بے شمار فوائد حاصل ہوسکتے ہیں ۔ 1۔صحیح نمبر کی تسلی:ضروری ہے کہ آپ جہاں فون کرنا چاہتے ہیں مطلوبہ نمبر کی اچھی طرح پڑتال کر لیں اگر نمبر آپ کے پاس لکھا ہوا ہے تو کھول کر اپنے سامنے رکھ لیں تاکہ کہیں غلط جگہ پر کال نہ ہوجائے ۔ممکن ہے آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی اور سستی سے کوئی سویا بیدار ہو جائے یا کسی مریض کے ہاں گھنٹی اس کےلیے پریشانی و کوفت کا ذریعہ بن جائے ،اس لیے کال کرنے سے پہلے نمبرکو اچھی طرح چیک کر لیں اگر پھربھی کہیں غلط مل جائے تو آپ معذرت کریں تاکہ جہاں رابطہ ہوا ہے انہیں یقین ہوجائے کہ آپ نے عمداً انہیں تنگ نہیں کیا۔ ایسے ہی رانگ نمبر ملنے خندہ پیشانی سے جواب دیں اور آرام سے کہیں کہ یہ آپ کامطلوبہ نمبر نہیں آپ دوبارہ صحیح نمبر پر ٹرائی کریں کیونکہ اگر کال کرنے والے سے بھول ہوئی ہے تو اس میں اس کا کوئی قصور نہیں اور اگر اس نےجان بوجھ کر آپ کو تنگ کرنے کے لیے فون کیا ہے تو آپ تحمل و بردباری سے جواب دے کر سرخروہوں گے اور اسے بلاوجہ تنگ اور ناحق پریشان کرنے کا گناہ ہو گا۔ وتغافل عن أمور إنه لم يفز بالحمد إلا من غفل ’’ معمولی معاملات سے درگزر کرنا سیکھو بے شک قابل تعریف وہی ہے جو درگزرکرے‘‘ 2۔فون کرنے کے لیے موزوں وقت کا انتخاب :اگر آپ کہیں فون کرنا چاہیں تو یاد رہے کہ جس طرح آپ کی ضروریات اور ٹائم ٹیبل ہے اسی طرح ہر شخص کی اپنی نجی مصروفیات اور ٹائم ٹیبل ہے کیونکہ ہر انسان کے کھانے آرام اور کام کے اوقات و دیگر مصروفیات اور اسی طرح انسان کو کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں جن کی بنا پر ضروری نہیں کہ آپ جب بھی فون کریں متعلقہ آدمی آپ کو دستیاب ہوسکے بلکہ بعض دفعہ انسان اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر دوسروں کے لیے وقت نہیں نکال پاتا۔شریعت مطہرہ نے ایسے آدمی جس کی زیارت و ملاقات کے لیے کوئی دوسرا شخص آئے اس کو یہ حق دیا ہے کہ وہ جھوٹ اور دروغ گوئی سے بچتے ہوئے صاف لفظوں میں اچھے اسلوب سے ملاقات سے معذرت کر سکتا ہے قرآن میں ہے: ﴿ وَإِن قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا ۖ هُوَ أَزْكَىٰ لَكُمْ﴾..النور "اللہ تعالیٰ سورۃ النور میں میل ملاقات کے آداب بیان کرتے ہوئے فرمارہے ہیں کہ گھر والے
Flag Counter