Maktaba Wahhabi

59 - 62
رسول کائنات، أحسن الوصول، اعراب القرآن 1۔برصغیر میں مطالعہ قرآن ( سہ ماہی فکر و نظر کی خصوصی اشاعت ) صفحات :603قیمت : 100 ادارہ تحقیقات اسلامی ، اسلام آباد ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام 28اپریل تایکم مئی 1997ءکو اسلام آباد میں ایک چار روزہ سیمینار (مذکرہ علمی) کا انعقاد ہوا موضوع تھا"برصغیر(پاک و ہند) میں مطالعہ قرآن "یعنی قرآن پاک کے تراجم و تفاسیر اور قرآن فہمی کی کوششوں کا جائزہ ۔۔۔اس سیمینار میں ملک بھر کی جامعات دینی مدارس اور دیگر علمی حلقوں کے محققین نے کافی تعداد میں شرکت فرمائی اور تقریباً 23مقالات پڑھے گئے۔ "فکرو نظر "نے جو ادارہ تحقیقات اسلامی کا ترجمان ہے انہی مقالوں کو جمع کر کے ایک خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے اس میں سولہ مقالات شامل ہیں یوں گویا یہ مذکورہ بالا عنوان کا پہلا حصہ ہے۔ بقیہ مقالات کے لیے دوسرے حصے کا انتظار کیا جا نا چاہیے ۔۔۔اس خصوصی اشاعت کو تین بابوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔باب اول علوم القرآن اس میں شامل مقالات کے عنوانات ہیں ۔ 1۔قرآن فہمی کے اصول (علمی کام کا جائزہ) (2)برصغیر میں مطالعہ قرآن تراجم و تفاسیر (3)برصغیر کے حوالے سے خدمت لغات القرآن کا تحقیقی جائزہ (4)برصغیر میں مطالعہ قرآن بحوالہ شیعیت (5)اعجاز القرآن (6)مضامین قرآن کے اشاریے۔ باب دوم کا عنوان ہے"اردو و تفاسیر و مفسرین "اس باب کے عنوانات ہیں ۔ (1)بیان القرآن (مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ) ایک جائزہ (2)تفسیر مرادیہ(3)التفسیرات الاحمدیہ(4)مولانا ابو الاعلیٰ مودودی بحیثیت مفسر (5)تفسیر ثنائی اور مذہب باطلہ (6)تفسیر ضیاء القرآن ایک مطالعہ (7)برصغیر کی چند اہم تفاسیر ایک تقابلی جائزہ (8)بلوچستان میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر ۔ باب سوم مخطوطات کے عنوان سے ہے اس میں تین مضامین ہیں ۔ (1)مبہمات القرآن میں ایک اہم خطی کتاب (2)علوم القرآن پر چند نادر فارسی عربی مخطوطات کا تعارف (3) مسعود جھنڈیر اسلامیہ لائبریری میلسی اس میں ظاہر بات ہے کہ ابھی بہت سی تفسیر ی اور قرآن فہمی کی کاوشوں کا جائزہ نہیں آسکا۔ امید ہے کہ دوسرے حصے میں شائع ہونے والے مقالات میں ان کاتذکرہ ہوگا ۔علاوہ ازیں سیمینار میں ہر کتب فکر اور ہر حلقے کے اہل علم شریک ہوتے ہیں اس لیے بعض دفعہ کھل کر گفتگو کرنا مشکل ہوتا ہے کسی شخصیت یا اس کی خدمات کی تحسین و توصیف تو آسانی سے بیان کی جاسکتی ہے لیکن اس کی علمی لغزشوں فکری غلطیوں اور گمراہیوں کی تو ضیح قدرے مشکل ۔اس خصوصی اشاعت میں شامل بعض مقالات میں بھی یہی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ غلام احمد پرویز اور مولانا امین احسن اصلاحی وغیرہ حضرات نے تفسیر اور خدمت قرآن کے عنوان سے جو گمراہیاں پھیلائی ہیں اور جن شدید غلطیوں کا انہوں نے ارتکاب کیا ہے ان مقالات میں دبے لفظوں میں اگرچہ بعض چیزوں کا ظہار کیا گیا ہے۔لیکن ان پر جس طرح بھر پور انداز میں تحقیقی تنقید اور ان کا تجزیہ و تنقیح کی ضرورت
Flag Counter