تھی وہ ان مقالات میں مفقود ہے کاش کوئی دیدہ ور محقق مذکورہ مفسرین کی فکری لغزشوں اور علمی غلطیوں کو طشت ازبام کر سکے ۔یہ وقت کی ایک نہایت اہم ضرورت ہے۔ بہر حال ادارہ تحقیقات اسلامی کی یہ علمی کاوش ایک مفید خدمت ہے یقیناً علمی حلقوں میں قدر افزائی کی مستحق ہے رفقاء ادارہ اس علمی پیشکش پر مبرکباد کے مستحق ہیں (مبصر: حافظ صلاح الدین یوسف ) 2۔احسن الوصول الی مصطلح احادیث الرسول مؤلف : مولانا محمد امین اثری علی گڑھ (بھارت ) ملنے کا پتہ: مکتبہ سلفیہ ریوڑی تالاب بنارس 221010۔ مولانا محمد امین اثری حفظہ اللہ مبارکپور (بھارت ) کے مشہور علمی سلفی خاندان کے چشم و چراغ اور حضرت شیخ الحدیث مولانا عبید اللہ رحمانی صاحب مرعاۃ المفاتیح کے تلمیذ رشید ہیں۔اس خاندان کے اکابر نے علم حدیث کی جو خدمت انجام دی ہے وہ نہایت عظیم الشان اور بڑی ممتاز ہے۔ فاضل مؤلف کے صاحبزادے جناب غازی عزیر بھی اس میدان میں سر گرم عمل ہیں اور احادیث کی تصحیح و تحقیق ان کا خاص موضوع ہے۔جیسا کہ جماعت کے رسائل وجرائد میں ان کے مطبوعہ مضامین سے واضح ہے۔ زیر تبصرہ کتاب کے فاضل مؤلف کی بھی ساری عمر تدریس حدیث میں گزری ہے اور اس سلسلے میں ان کی بعض تالیفات بھی ہیں ۔زیر نظر کتابچہ بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔یہ رسالہ گو مختصر ہے لیکن اپنے مندرجات کے اعتبار سے بڑا اہم ہے۔ حدیث کی اصطلاحات بڑا اہم اور نہایت دقیع فن ہے جس پر متعدد کتابیں ہیں لیکن یہ سب کتابیں عربی میں ہیں گو اب بعض کتابوں کے اردو ترجمے ہوگئے ہیں ۔لیکن اس کے باوجود عام لوگوں کے لیے ان ضخیم اور مفصل کتابوں سے استفادہ مشکل ہے اس لیے کم پڑھے لکھے لوگوں کے لیے عام فہم آسان انداز میں ان اصطلاحات کی وضاحت وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب کا کتابچہ اصطلاحات المحدثین بھی کافی مفید ہے۔ جن لوگوں کے پاس زیادہ وقت نہ ہو یا عربی کتابوں سے استفادہ کی اہلیت نہ ہو ۔وہ مذکورہ مختصر کتابوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے بلاشبہ یہ مختصر کتابچے"بقامت کہترو بقیمت بہتر "کا مصداق ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کے مؤلفین کو جزائے خیر عطا فرمائےاور ان کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔(حافظ صلاح الدین یوسف) 3۔اعراب القرآن..... لَنْ تَنَالُوا مؤلف :مولانا محمد یحییٰ فیروز پوری حفظہ اللہ: ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی (مولانا محمد رمضان سلفی) قرآن کریم کا سیکھنا باعث خیرو برکت اور اس پر عمل کرنا موجب نجات ہے قرآن فہمی کے لیے |