Maktaba Wahhabi

44 - 46
پر آسان اور عام فہم انداز میں لکھا ہے۔ زرعی شعبہ مطبوعات کی ایسی مفید کتابوں کو عام ہونا چاہئے اور خاص طور پر کسانوں کو ان سے خاطر خواہ استفادہ کرنا چاہئے۔ (۵) نام کتاب : تاریخ مرزا مؤلّف : مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ صفحات : ۷۲ صفحات کتابت و طباعت : عمدہ قیمت : دو روپے پچیس پیسے ناشر : المکتبۃ السلفیہ۔ شیش محل روڈ، لاہور مولانا ابو الوفا ثناء اللہ امرت سری نے مرزائیت کا تعاقب اتنا شدید کیا تھا کہ مرزا علیہ ما علیہ خود چلا اٹھا کہ ‘اگر میں ایسا ہی کذاب اور مفتری ہوں جیسا کہ اکثر اوقات آپ اپنے ہر پرچہ میں مجھے یاد کرتے ہیں تو میں آپ کی زندگی میں ہی ہلاک ہو جاؤں گا۔‘ چنانچہ مرزا صاحب ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو مولانا ثناء اللہ کی زندگی میں اپنے کذب و افتراء پر دلیل بن کر سدھار گئے۔ مولانا امرتسری رحمہ اللہ نے اس کتاب میں مرزا کی تحریروں سے اس کے مختلف دعاوی دکھائے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مرزا صاحب آہستہ آہستہ بتدریج دعاوی میں بلند ہوتے گئے اور آخر تک اس میں رد و بدل نہیں کرتا مگر مرزا صاحب ہر لمحے اپنی پیش گوئیوں میں رد و بدل کرتے رہے۔ مولانا امرتسری رحمہ اللہ کی اس کتاب سے مرزا کی صحیح تاریخ سامنے آجاتی ہے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ یہ کتاب ہر مسلمان کے ہاتھ میں پہنچ جائے۔ (ابو شاہد) (۶) نام کتاب : کتاب الفقہ (اردو) مؤلّف : عبد الرحمٰن جزیری مترجم : منظور احسن عباسی صفحات : ۴۹۳
Flag Counter