ابو شاہد (ایم۔اے) خالد علوی عزیز زبیدی واربرٹن تعارف و تبصرہ کتب نام کتاب : Motivation for EconomicAchievement in Islam مؤلّف : مظفر حسین صفحات : ۲۰ x ۲۶ /۸، ۵۰ صفحات قیمت : ساڑھے تین روپے ملنے کا پتہ : آل پاکستان ایجوکیشن کانگرس۔ ۷ فرینڈز کالونی ملتان روڈ لاہور جناب مظفر حسین ان جدید تعلیم یافتہ لوگوں میں سے ہیں جو اسلام کی تجدید و احیاء کا جذبہ رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لئے اسلامی تعلیمات کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق پیش کرنے کا داعیہ رکھتے ہیں۔ اِن دنوں وہ’Philosophy of Agricultural Extention‘کے موضوع پر ایک کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس موضوع سے متعلق انہوں نے ’اِن سروس ایگریکلچرل انسٹیٹیوٹ سرگودھا‘ میں افسروں کے ریفریشر کورس میں ایک لیکچر دیا۔ یہی لیکچر حک و اضافہ کے بعد Motivation For Economic Achievement in Islam کے نام سے کتابی صورت میں زیرِ نظر ہے۔ بعض مغربی مستشرقین اسلام کی صحیح تعلیمات سے بے بہرہ ہونے کی وجہ سے یہ لکھتے رہے ہیں کہ اسلام کی تعلیمات معاشی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہیں اور مسلمان ان تعلیمات کو اپناتے ہوئے اقتصادی ترقی نہیں کر سکتے۔ اس غلط تصور کی تردید فاضل مؤلف نے دلنشیں انداز میں کی ہے۔ انہوں نے قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں واضح کیا ہے کہ اسلام ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھنے والوں کا دین نہیں بلکہ وہ تو اپنے ماننے والوں میں محنت کی لگن، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت پیدا کرنے پر زور دیتا ہے۔ البتہ ایسے تمام ذرائع معاش کو ممنوع قرار دیتا ہے جو معاشرے کو تباہ و برباد |