Maktaba Wahhabi

43 - 46
رہی ہے۔ جب کسی قوم میں مشرکانہ رسومات عام ہوئیں اور توحید کی نورانی تعلیم ماند پڑی تو دوسرے نبی نے اس اصل الاصول زندگی کو ابھارا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کا مقصود و مطلوب بھی یہی ہے کہ بندے صرف ’اللہ‘ کے ہو جائیں اور بقول مولانا جوہر ؎ توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے یہ بندہ دو عالم سے خفا میرے لئے ہے آج ہم میں بہت سی مشرکانہ رسومات و بدعات ہیں مگر قرآن کریم کے محفوظ ہونے کی وجہ سے ’توحید‘ کی تعلیم آج بھی تابندہ و روشن ہے۔ ضرورت ہے ایسے مجاہدوں کی جو قرآن کریم کی تعلیمات کو عام کریں اور بھولے ہوئے مسلمانوں کو پھر سوئے حرم لے چلیں۔ فاضل مؤلّف نے جچے تُلے انداز اور سہل زبان میں اپنا نقطۂ نگاہ واضح کیا ہے۔ ایسی کتابوں کی اشاعت میں ہاتھ بٹانا ’کارِ ثواب‘ ہے۔ (۴) نام کتاب : پنجاب کی سبزیاں مؤلّف : چوہدری الطاف حسین صفحات : ۲۳۸صفحات طباعت : عمدہ قیمت : سات روپے ملنے کا پتہ : شعبہ زرعی مطبوعات (حکومت پنجاب) ۵۰ آریہ نگر (سمن آباد) لاہور پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ آبادی کا تقریباً ۸۰ فی صد زراعت پر گزر بسر کرتا ہے۔ قومی آمدنی کا تقریباً نصف حصہ زراعت سے حاصل ہوتا ہے۔ برآمدات میں زرعی اجناس اور زرعی اشیاء کی مصنوعات سرفہرست ہیں۔ اس لئے ملک کی معاشی ترقی کا انحصار زرعی ترقی پر ہے۔ پاکستان کے کئی ایک معاشی مسائل، قلیل آمدنی، بے روزگاری، زرِ مبادلہ کی کمی اور غذا کی قلت وغیرہ کو حل کرنے میں زراعت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ شعبہ زراعت اس مقصد کے لئے مفید اور معلوماتی لٹریچر شائع کرتا رہتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب ’پنجاب کی سبزیاں‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ مؤلف نے سبزیوں کی اہمیت اور جملہ سبزیات پر فنی نقطۂ نظر سے گفتگو کی ہے۔ یعنی ہر سبزی کی اقسام، ان کے لئے زمین کی تیاری، طریقۂ کاشت، آبپاشی، گوڈی، مصنوعی کھاد کے استعمال وغیرہ پر معلومات بہم پہنچائی ہیں۔ کتاب میں ایک کسان کو سبزیوں کی کاشت سے برداشت تک جو مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ ہر ایک
Flag Counter