Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 14

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 1972

فلا تجوز انتھاك حرمة الاشھر الحرم یعنی ان کا نام حرمت والے مہینے اس لئے پڑ گیا کہ عرب دورِ جاہلیت میں ان کی بڑی تعظیم کرتے تھے اور ان میں لڑائی جھگڑے کو حرام سمجھتے تھے حتیٰ کہ اگر کوئی شخص اپنے یا بیٹے یا بھائی کے قاتل کو بھی پاتا تو اس پر بھی حملہ نہ کرتا۔ اسلام نے ان کی عزت و احترام کو اور بڑھایا۔ نیز ان مہینوں میں نیک اعمال اور طاعتیں ثواب کے اعتبار سے کئی گنا بڑھ جاتی ہیں ۔ اسی طرح ان میں برائیوں کا گناہ دوسرے دنوں کی برائیوں سے سخت ہے۔ لہٰذا ان مہینوں کی حرمت توڑنا جائز نہیں ۔ فضیلتِ محرم احادیث سے: آیت مذکورہ بالا کی تفسیر سے محرم الحرام کی فضیلت اور اس ماہ کی عبادت کی اہمیت معلوم ہو چکی ہے۔ اب ہم احادیث سے صرف مزید وضاحت اور بعض ایام کی خوصی فضیلت پیش کرتے ہیں ۔ ماہِ محرم کے روزے: عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم افضل الصیام بعد رمضان شھر اللہ المحرم وافضل الصلوۃ بعد الفریضۃ صلٰوۃ اللیل (اخرجہ مسلم ص ۳۶۸ ج۱، ایضا ابو داؤد، الترمذی، النسائی) رمضان کے بعد سب سے افضل روزے ماہِ محرم کے روزے ہیں اور فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل رات کی نماز (تہجد) ہے۔ عن ابن عباس رضي الله تعاليٰ عنهما قال قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم من صام يوم عرفة كان له كفارة سنتين ومن صام يوما من المحرم فله بكل يوم ثلاثون يوما۔ (رواه الطبراني في الصغير وھو غريب واسناده لا بسا به) (الترغيب والترھيب ص ۲۳۷) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عرفہ کے دن کا روزہ دو سال کے گناہوں کا
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر محرم الحرام
5ماهِ محرم كی شرعی اور تاريخی حيثيت
17حدیث اُطلُبُوا العلم ولو بالصِّین کی تحقیق
20حضرت خواجہ حافظ شیرازی رحمہ اللہ کا ناصحانہ کلام
32اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں
34سماع۔ امام نابلسی رحمہ اللہ کا نقطۂ نظر
38غم
39محمد مار میڈیوک پکتھال رحمہ اللہ
45انتخاب
47تعارف و تبصرۂ کتب
Flag Counter