’’محدث‘‘ کتاب و طباعت کے علاوہ علمی اور تحقیقی اعتبار سے بھی بلند پایا رسالہ ہے، دینی ذوق رکھنے والوں کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔‘‘ ماہنامہ ’’البلاغ‘‘ کراچی شوال المکرم ۱۳۹۱ھ ’’یہ علمی و دینی ماہنامہ تقریباً ایک سال سے نکلنا شروع ہوا ہے اور تقریباً ہر شمارہ صوری و معنوی خوبیوں کا حامل تھا، رسالہ کے مدیر اہل حدیث مکتبِ فکر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ لیکن رسالہ کا موضوع اور عمومی مزاج مسلمانوں کے باہمی اختلافات کو اچھالنا نہیں ، بلکہ مشترک دینی اقدار کا تحفظ، اسلام پر حملہ آور ہونے والے فتنوں کا دفاع اور مغربیت کے طوفان کا سدّباب معلوم ہوتا ہے۔ ہم اس پرچے کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں اور اس کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں ۔‘‘ ماہنامہ فاران کراچی مئی ۱۹۷۱ء ’’ماہنامہ ’محدث‘ کے چار شمارے اب تک آئے ہیں اور ہر شمارہ:۔ ؎ نقاش نقشِ ثانی بہتر کشدز اوّل کا مصداق ہے۔ یہ خالص دینی مجلہ سلفی عقائد کا آئینہ دار اور کتاب و سنت کا ترجمان ہے۔ ؎ ابھرا افق علم سے اک اور مجلہ دامن میں لیے سرو چراغانِ محبت (عاجز مالیکر کوٹلوی) ’محدث‘ اس حیثیت سے تمام رسالوں میں ممتاز ہے کہ دینی مدرسوں اور یونیورسٹیوں کے متعدد فاضل علماء اس کی ادارت سے وابستہ ہیں ، مضامین میں خاصہ تنوع پایا جاتا ہے۔ مقالوں کی علمی سطح بلند ہے۔ |