Maktaba Wahhabi

30 - 46
کا (بڑا ہی) ڈر لگتا ہے۔ تو قوم کے رہنماؤں نے جواب دیا:۔ مَا نَرٰکَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا[1] ہم کو تو تم ہمارے جیسے بشر ہی دکھلائی دیتے ہو غور فرمایے! اس جواب کو آپ کی اپیل سے کیا نسبت اور کیا تُک ہے؟ فسق و فجور کی مستی: ایک انسان مشرک اور کافر ہونے کے باوجود شریف ہو سکتا ہے اور ہوتا ہے لیکن ان کی شومی قسمت دیکھیے کہ مشرک ہونے کے ساتھ ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی تھے۔ بات افراد کی نہیں پوری قوم کی ہے۔ فرمایا: وَكَثِيْرٌ مِّنْھُمْ فٰسِقُوْنَ[2] بہتیرے ان میں فاسق ہیں ايك اور مقام پر فرمايا: وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ط اِنَّھُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِيْنَ [3] اور (ان سے) پہلے (ہم) قوم نوح كو (ہلاك كر چكے تھے) اس ميں کوئی شک نہیں کہ وہ فاسق و فاجر قوم تھی۔ بڑی ہی ظالم اور سرکش: یہ قوم بڑی ہی ظالم اور بڑی سرکش تھی۔ وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ط اِنَّھُمْ كَانُوْا ھُمْ اَظْلَمَ وَاَطْغٰي [4] اور اس سے پہلے قومِ نوح کو (بھی باقی نہ چھورا) یقین کیجئے! یہ قوم بڑی ہی ظالم اور بہت ہی سرکش تھی۔
Flag Counter