Maktaba Wahhabi

قائد کی صفات

مؤلف: ابو عبد اللہ

سال شائع: 2003ء

او۔کا سربراہ یا امداد تقسیم کرنے والے لوگ بھی ’’میڈیا‘‘ والوں کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ آئیں تو ہم غریب،مسکین،آفت زدہ لوگوں کی ’’مدد‘‘ کیلئے ان میں رقوم کے ’’چیک‘‘ تقسیم کریں،یا سلائی مشینیں،سائیکل،کمبل،کھانے پینے کی اشیاء،ادویات،وغیرہ تقسیم کریں۔ جب یہ حالت ہو تو للّٰھیت ختم ہو جاتی ہے۔اور غریب،فاقہ کش اور بیماریوں کے مارے ہوئے لوگ صبح سے شام تک بیٹھے رہتے ہیں اور ’’حکام‘‘ کے لئے ’’میڈیا ٹیم‘‘ کا انتظار کرتے ہیں کہ کب وہ نازل ہو تو ہمیں چند ٹکڑے مل جائیں۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ اس میں تصویر کشی کی جاتی ہے جس سے اِسلام نے سختی سے منع کیا ہے بلکہ تصویر کشی کرنے والے کو جہنم کی وعید سنائی ہے،جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔ غیرت کا جنازہ نکل جاتا ہے کہ جب اخبارات کے رنگین صفحات پر ایک طرف اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر مبنی مواد شائع کیا جاتا ہے تو اِسی صفحے کے دوسری طرف بے حیائی کے پرسوز مناظر کی تصویریں اور بیہودہ لچر بازی کا بازار گرم ہوتا ہے۔ ریموٹ ہاتھ میں پکڑ کر ایک طرف بے حیائی کا ’’چینل‘‘ ٹیون کر لیا جاتا ہے اور دوسری طرف ’’قرآنی‘‘ چینل ٹیون کر لیا جاتا ہے۔جب کوئی ’’بزرگ‘‘ آئے تو قرآنی چینل کا بٹن دبا دیا جاتا ہے اور جب وہ چلا جائے تو بے حیائی کا چینل لگا لیا جاتا ہے۔اگر یہ مسلمانوں کی غیرت کا جنازہ نہیں تو اور کیا ہے کہ ایک ہی سکرین کی تہہ پر تم ’’بلیو پرنٹ‘‘ دیکھو اور اُسی سکرین پر تمہاری مقدس کتاب ’’قرآن‘‘ کے الفاظ بھی رکھے جائیں۔گویا تم نے قرآن کو کھول کر اسی جگہ رکھ دیا جہاں بے غیرتوں نے زنا کیا۔ میڈیا پر ’’انٹرویو‘‘ کی آڑ میں غیر مسلم،مسلمانوں لیڈروں اور عوام الناس کو جمع کر لیتے ہیں اور ان لیڈروں کی غلطیاں،بیوقوفیاں سربازار لے آتے ہیں چنانچہ ناپختہ ذہن کے
x
صفحہعنوان
8قائد
9قائد کے لئے پہلی صفت
9قائدکی پہلی صلاحیت علم اور اس کا حصول
11قائدکی دوسری صلاحیت جسمانی قوت و طاقت
13علم،طاقت اور ذہانت
13ایک لطیف نکتہ
15قوت یا دولت
16دولت کی آمد
17کیا دولت کا یہ معیار ختم ہو گا؟
19خلفاء راشدین اور تاتاریوں کی تاریخ سے سبق
21نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص صفت جو آج مسلمانوں میں نہیں
22قائد کی دو انتہائی اعلیٰ ترین خوبیاں
221۔تمام لوگ اپنے قائد سے خوف کھاتے ہوں۔
25قائد کی وہ خوبیاں جن کی وجہ سے عوام اس سے محبت کریں
26قائد کو اللہ کے علاوہ کسی کا خوف یا ڈر نہ ہو
27قائد کا ’’مشن‘‘
28قائد!اپنی پوری قوت سے برائی کو ختم کرے
29سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا اسوۂ حسنہ
30دلچسپ بات
31غیر مسلم عورتوں اور غیرمسلم تہذیب کی دلدادہ عورتوں سے نکاح اور تعلقات
32زن،زر اور زمین
34سادگی و غربت والی زندگی اختیار کرنا
35میڈیا
39رازوں کی حفاظت کازرّیں اصول
39یہود و نصاریٰ اور دیگر غیر مسلموں کو دوست نہ بنانا
41قائد کو سیدھا رکھنا
43موازنہ
44کیا آپ ان میں اپنا شمار کروانا چاہتے ہیں؟
45آج کے قائد کی ’’خوبی‘‘
45دیگر خوبیاں جو ابھی تشنہ لبی کی شکایت کرتی ہیں
47قائد کی صفت:رُعب اور دبدبہ
Flag Counter