ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسےزمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسےجگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہےاجل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارااسی سے سکندر سا فاتح بھی ہاراہر اک چھوڑ کے کیا کیا حسرت سدھاراپڑا رہ گیا سب یہیں ٹھاٹھ ساراجگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہےتجھے پہلے بچپن میں برسوں کھلایاجوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایابڑھاپے نے پھر آکے کیا کیا ستایااجل تیرا کردے گی بالکل صفایاجگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہےیہی تجھ کو دھن ہے رہوں سب سے بالاہو زینت نرالی، ہو فیشن نرالاجیا کرتا ہے کیا یونہی مرنے والا؟تجھے حسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالاجگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے