کمر باندھے ہوئے چلنے کو یاں سب یار بیٹھے ہیں بہت آگے گئے، باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں ہم فردوسِ بریں کے راہی ہیں اور اپنے ارحم الراحمین خالق و مالک کے فضل و کرم اور رحمتِ واسعہ سے پر امید ہیں- ہم اپنے معبود و مسجود اللہ رب العالمین کی دید کے مشتاق اور فردوسِ اعلی میں رب ذوالجلال والاکرام کے وجہِ کریم کے دیدار کے متمنی ہیں- اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنَا لَذَّۃَ النَّظْرِ إِلٰی وَجْہِکَ الْکَرِیْمِ فِيْ الْفِرْدَوْسِ الْأَعْلَیٰ وَالنَّعِیْمِ الْمُقِیْمِ۔ آمِیْنَ5 ﴿ النَّذِيرُ ﴾ سے مراد بیماری ہے۔ علامہ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اَلْحُمَّی ہِيَ بَرِیْدُ الْمَوْتِ‘‘ ’’بخار موت کا قاصد ہے۔‘‘6 ﴿ النَّذِيرُ ﴾ سے مراد عقل کا کامل ہونا ہے۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’قَدْ أَفْلَحَ مَنْ جَعَلَ اللّٰہُ لَہ عَقْلاً‘‘’’جسے اللہ تعالیٰ نے عقل عطا کر دی (اپنے سود و زیاں کو سمجھنے کی توفیق دی) وہ کا میاب ہو گیا۔‘‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(( أَعْذَرَ اللّٰہُ إِلَی امْرِیئٍ أَخَّرَ أَجَلَہُ حَتّٰی بَلَّغَہُ سِتِّیْنَ سَنَۃً ))[1]’’ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے لیے کوئی عذ ر باقی نہیں چھوڑا، جس کی موت کو اس نے مؤخر کرکے اسے ساٹھ سال کی عمر کو پہنچادیا۔‘‘علامہ قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کا مفہوم یہ ہے:’’جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے سا ٹھ سال عمر عطا کی، اس کے لیے کوئی عذر باقی نہیں رہا، کیوں کہ زیادہ تر اموات اسی عمر میں واقع ہوتی ہیں ، یہ