Maktaba Wahhabi

280 - 293
’’جو آدمی صبح کے وقت دس مرتبہ اور شام کے وقت بھی دس مرتبہ مجھ پر درود بھیجتا ہے، اسے قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہو گی۔‘‘ 9 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ: رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَبِالْإِسْلاَمِ دِیْنًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا، فَأَنَا الزَّعِیْمُ، لَآخُذَنَّ بِیَدِہٖ حَتّٰی أُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ )) [1] ’’جو شخص صبح کے وقت یہ دعا: ’’رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا، وَبِالْإسْلاَمِ دِیْنًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا‘‘ پڑھتا ہے، میں اس کا ضامن ہوں اور میں اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں لے جاؤں گا۔‘‘ 10 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (( مَنْ قَالَ سُبْحَان اللّٰہِ وَبِحَمْدِہ، فِيْ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ، حُطَّتْ عَنْہُ خَطَایَاہُ وَإِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ )) [2] ’’جو شخص دن میں ایک سو مرتبہ (( سُبْحَان اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ )) پڑھ لے تواس کے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں-‘‘ 11 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( مَنْ صَلّٰی الْفَجْرَ فِيْ جَمَاعَۃٍ، ثُمَّ قَعَدَ یَذْکُرُ اللّٰہَ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ، کَانَتْ لَہُ کَأَجْرِ حَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ )) [3]
Flag Counter