بڑھاپے کا سہارا سعادت مند بیٹا تھا، کوئی کسی کے سر کا تاج شوہر اور کوئی کسی کی وفا شعار بیوی تھی، کوئی کسی کا عزیز از جان دوست تھا اور کوئی کسی کا ناصحِ امین معلم و مربی۔ الغرض! یہ شہرِ خموشاں کو آباد کرنے والی کوئی دوسری مخلوق نہیں ، بلکہ یہ تمام ہمارے ہی اقرباء و احباب ہیں-باری باری دوستو سب کو پکارا جائے گاآج اوروں کا جنازہ کل ہمار ا جائے گاآج ہم دفنا رہے ہیں اپنے ہی ماں باپ کوکل ہمیں بھی قبر کے اندر اتارا جائے گاأَیْنَ آبَاؤُنَا وَ أَیْنَ بَنُوْہُمْ؟ أَیْنَ آبَاؤُہُمْ وَأَیْنَ الْجُدُوْدٗسَلَکُوا مَنْہَجَ الْمَنَایَا فَبَادَرُوا وَأَرَانَا قَدْ حَانَ مِنَّا الْوُرُوْدٗبقول مولانا حالی مرحوم: عغالب ہے، نہ شیفتہ ہے، نہ نیرّ باقیوحشت ہے نہ سالک ہے نہ انور باقیحالی اب اسی کو بزمِ یاراں سمجھویاروں کے جو داغ ہیں دل پر باقیان پیاروں کی جدائی کا غم بہت بڑی مصیبت ہے، کیوں کہ یہ لمبی جدائیاں ، یہ حشر تک کا فراق اور یہ صدمے کبھی بھو لنے والے نہیں اور لوحِ قلب پہ ان کی یادوں کے ان مٹ نقوش ہمیشہ غمِ جدائی کے چرکوں کو تازہ رکھتے ہیں- ابو العیناء نے سچ کہا ہے:شَیْئَانِ بَکَتِ الدِّمَائَ عَلَیْہِمَا عَیْنَايَ حَتّٰی تُؤْذِنَا لِذِہَابٍلَنْ تَبْلُغَا الْمِعْشَارَ مِنْ حَقَّیْہِمَا فَقْدُ الشَّبَابِ وَ فُرْقَۃُ الْأَحْبَابِ’’دو قسم کے صدمے ایسے دلفگار اور جانگسل ہیں کہ اگر میں ان پہ روتے