| چنانچہ مجھے خوف ہوا کہ اس لقمہ سے میرے جسم میں کچھ پیدا نہ ہو جائے۔[1] زیر بحث حدیث میں ہے کہ وہ شخص جس نے حرام کھانے میں توسع برتا اس نے قبولیت دعاء کے اسباب میں سے حسب ذیل چار اسباب اپنائے: ۱- دور دراز کا سفر۔ ۲- لباس اور شکل و صورت میں بے قاعدگی،اور اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ رُبَّ أشْعَثَ مَدْفُوعٍ بالأبْوابِ،لو أقْسَمَ على اللّٰہِ لأَبَرَّهُ ‘‘[2] بسا اوقات کوئی پراگندہ سر‘ دروازوں سے دھتکارا ہوا‘ اگر اللہ پر کوئی قسم کھالے تو اللہ تعالیٰ اس کی قسم کو پوری کر دیتا ہے۔ |
| Book Name | دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں |
| Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
| Publisher | مکتب توعیۃ الجالیات بقبۃ القصیم |
| Publish Year | |
| Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
| Volume | |
| Number of Pages | 263 |
| Introduction |