مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
44
’’ الدُّعاءَ ينفَعُ ممّا نزَل وممّا لم ينزِلْ فعليكم عبادَ اللّٰہِ بالدُّعاءِ ‘‘[1]دعاء نازل شدہ اور متوقع النزول ہر دو مصیبتوں میں مفید ہے،لہٰذا اے اللہ کے بندو اللہ سے دعاء کیا کرو۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ لا يردُّ القضاءَ إلّا الدُّعاءُ،ولا يزيدُ في العمُرِ إلّا البرُّ ‘‘[2]تقدیر کو دعاء ہی ٹال سکتی ہے،اور عمر میں نیکی سے ہی اضافہ ہو سکتاہے۔