Maktaba Wahhabi

33 - 263
جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا وہ بہت دور کی گمراہی میں چلا گیا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ فَلَاْ تَدْعُ مَعَ اللّٰہِ إِلٰھاً آخَرَ فَتَکُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَ﴾ [1] لہٰذا تم اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارو کہ تم سزا پانے والوں میں سے ہو جاؤ۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ وَلَقَدْ أُوْحِيَ إِلَیْکَ وَإِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ أَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاْسِرِیْنَ،بَلِ اللّٰہَ فَاعْبُدْ وَکُنْ مِّنَ الشَّاْکِرِیْنَ﴾ [2] یقینا تیری طرف بھی اور تجھ سے پہلے(کے تمام نبیوں)کی طرف بھی وحی کی گئی ہے کہ اگر تونے شرک کیا تو بلا شبہ تیرا عمل ضائع ہو جائے گااور بالیقین تو زیاں کاروں میں سے ہوگابلکہ تو اللہ ہی کی عبادت کر
Flag Counter