اے میرے رب!تو مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول فرما،بے شک تو توبہ قبول کرنے والا ‘ بخشنے والا ہے۔ نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے یہ دعاء پڑھی: ’’أستغفر اللّٰہ العظیم الذي لا إلہ إلا ھو الحي القیوم وأتوب إلیہ۔‘‘ میں اس اللہ برتر سے بخشش مانگتا ہوں جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ،وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا،تھامنے والا ہے اور میں اس کی طرف توبہ کرتا ہوں ۔ تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دے گا خواہ وہ میدان کارزار(جہاد)سے ہی کیوں نہ بھاگا ہو ۔[1] اور ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَنْ یَّعْمَلْ سُوْء اً أَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہُ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّٰہَ یَجِدِ اللّٰہَ غَفُوْراً رَّحِیْماً﴾ [2] |
Book Name | دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مکتب توعیۃ الجالیات بقبۃ القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 263 |
Introduction |