Maktaba Wahhabi

236 - 263
اللہ کے بندوں میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ پر کوئی قسم کھالیں تو اللہ تعالیٰ ان کی قسم پوری کر دیتا ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’کم من ضعیف متضعف ذي طمرین لو أقسم علی اللّٰہ لأبرہ،منھم البراء بن مالک‘‘[1] کتنے کمزور ‘اور لوگوں کی نگاہ میں حقیر اور دو پھٹے پرانے کپڑے والے ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ پر قسم کھالیں تو اللہ ان کی قسم کو پوری کر دیتا ہے،انہی میں سے براء بن مالک بھی ہیں ۔ اور ترمذی میں حدیث کے الفاظ یو ں ہیں : ’’کم من أشعث أغبر ذي طمرین لا یؤبہ لہ،لو أقسم علی اللّٰہ لأبرہ،منھم البراء بن مالک‘‘[2]
Flag Counter