مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
213
اورحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’دعوۃ المظلوم مستجابۃ،وإن کان فاجراً ففجورہ علی نفسہ‘‘[1]مظلوم کی بددعاء مقبول ہے خواہ وہ فاجر(بدکار)ہی ہو،تو اس کا فسق وفجور اس کی ذات پر ہے۔اور کسی(عربی)شاعر نے کیا خوب کہا ہے:لا تظلمن إذا ما کنت مقتدراً فالظلم آخرہ یأتیک بالندمنامت عیونک والمظلوم منتبہ یدعو علیک وعین اللّٰہ لم تنمترجمہ: جب تم طاقتور ہو تو ظلم نہ کرو،کیوں کہ ظلم کا انجام تمہارے پاس شرمندگی ہی لائے گا،تمہاری آنکھیں سو گئی ہیں جب کہ مظلوم بیدا ر ہے،اور تمہارے حق میں بددعاء کررہا ہے اور اللہ کی آنکھ نہیں سوئی ہے۔