Maktaba Wahhabi

17 - 263
انسان غیر ارادی طور پر کسی چیز کو ترک کر دے۔ ذکر کے(مندرجہ ذیل)تین مراتب ہیں : ۱- ذکر ظاہر: یعنی اللہ کی ثنا کرنا،جیسے: سُبحانَ اللّٰہِ والحمدُ للّٰہِ ولا إلهَ إلَّا اللّٰہُ واللّٰہُ أكبَرُ،وغیرہ کہنا۔ یا ذکر دعاء: جیسے ارشاد باری تعالیٰ: ﴿قَاْلَاْ رَبَّنَاْ ظَلَمْنَاْ أَنْفُسَنَاْ وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَاْ وَتَرْحَمْنَاْ لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاْسِرِیْنَ﴾ [1] ان دونوں نے کہا اے ہمارے رب!ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے اور اگر تونے ہماری بخشش نہ کی اور ہم پر رحم نہ کیا ،تو ہم یقینا خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔ نیز فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم : ’’ يا حيُّ يا قيُّومُ برحمتِكَ أستغيثُ ‘‘ اے ہمیشہ زندہ رہنے والے،اے سنبھالنے والے!میں تیری رحمت کے وسیلہ سے فریاد رسی کرتا ہوں ۔
Flag Counter