-۱۰-اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کرنارزق کے اسباب میں سے ایک (اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کرنا) ہے۔ ذیل میں اس حوالے سے قدرے تفصیل، چار عنوانات کے ضمن میں ملاحظہ فرمائیے:ا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کا مفہومب: پہلی دلیل اور اس کے متعلق دو باتیںج: دوسری دلیل اور اس کے متعلق دو باتیںد: دونوں دلیلوں کے حوالے سے تین باتیں۱: اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کا مفہوم:دو علماء کے اقوال: (i): امام راغب اصفہانی لکھتے ہیں:’’اَلْخُرُوْجُ مِنْ دَارِالْکُفْرِ إِلٰی دَارِ الْإِیْمَانِ کَمَنْ ہَاجَرَ مِنْ مَکَّۃَ إِلَی الْمَدِیْنَۃِ۔‘‘[1]’’دارالکفر سے دارالایمان کی طرف جانا، جیسا کہ مکہ (مکرمہ) سے مدینہ (طیبہ) کی طرف ہجرت کی گئی۔‘‘2: سید محمد رشید رضا نے بیان کیا ہے، کہ ہجرت کے لیے ضروری ہے، کہ وہ حقیقی طور(یعنی خالص) اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہو۔ ہجرت کرنے والے کا مقصد اللہ تعالیٰ کے حکم اور مرضی کے مطابق اقامت دین اور اہل ایمان پر ظلم وزیادتی کرنے والے