اللہ تعالیٰ کے تمام احکامات کی تعمیل کرنے کا نام (الإحسان) ہے۔ وہ احکامات چاہے بندے کی اپنی ذات سے متعلق ہوں یا دیگر لوگوں کے بارے میں ۔ امام ابن قیم لکھتے ہیں:’’وَالْإِحْسَانُ ہٰہُنَا ہُوَ فِعْلُ الْمَأْمُوْرِ بِہٖ، سَوَآئً کَانَ بِإِحْسَانِہٖ إِلَی النَّاسِ أَوْ إِلٰی نَفْسِہٖ۔‘‘[1]’’اس مقام پر (الإحسان) (سے مراد) حکم کو بجالانا ہے، خواہ وہ لوگوں کی طرف احسان (کی شکل میں) ہو یا اپنے نفس کی جانب۔‘‘۲: (دنیا میں حسنۃ) سے مراد:چار مفسرین کے اقوال :’’ہِیَ الرِّزْقُ الْحَسَنُ۔‘‘[2](وہ عمدہ رزق ہے۔)’’ (حَسَنَۃٌ) مُکَافَأَۃُ فِيْ الدُّنْیَا بِإِحْسَانِہِمْ، وَلَہُمْ فِيْ الْآخِرَۃِ مَا ہُوَ خَیْرٌ مِّنْہَا۔) [3]((حَسَنَۃٌ)اُن کے احسان کے بدلے میں دنیا میں اُن کا صلہ ہے اور (آخرت میں اُنہی کے لیے اس سے بہتر (بدلہ) ہے۔ )