’’أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَقُوْلُ: ’’اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ أَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَيَّ عِنْدَکِبْرِ سِنِّيْ وَانْقِطَاعِ عُمْرِيْ۔‘‘ [1]بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے:’’( اے اللہ اپنی جانب سے (عطا کردہ) میرا سب سے کشادہ رزق میری کہن سالی اور میری عمر کے ختم ہونے کے وقت فرما دیجیے)۔’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! انس: آپ کا خادم، اللہ تعالیٰ سے اس کے لیے دعا کیجئے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (دعا کرتے ہوئے) کہا: ’’ اَللّٰھُمَّ أَکْثِرْ مَالَہٗ وَوَلَدَہٗ، وَبَارِکْ لَہٗ فِیْمَآ أَعْطَیْتَہٗ ‘‘[2] ( اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کر دیجیے اور آپ نے اسے جو کچھ عطا فرمایا ہے، اس میں اس کے لیے برکت فرما دیجیے)۔تنبیہ: یہ دعا اپنے لیے حسبِ ذیل الفاظ کے ساتھ پڑھی جائے گی: