Maktaba Wahhabi

72 - 391
’’سنۃ خمسین ومائتین‘‘ ۲۵۰ھ ہے اور یہ بات تو قطعاً باطل ہے، کیوں کہ امام مسلم ۲۰۴ھ میں پیدا ہوئے اس (۲۰۵ھ) تاریخ میں تو امام بخاری نے حدیث کی کتاب نہیں لکھی، چہ جائیکہ امام مسلم نے لکھی ہو، کیوں کہ دونوں کی عمر میں دس سال کا فرق ہے، جب کہ امام بخاری ۱۹۴ھ میں پیدا ہوئے تھے۔‘‘[1] لیکن اس سے یہ کیونکر سمجھ لیا جائے کہ علامہ عراقی نے حافظ ابن سلمہ کا یہ قول بتلایا ہے کہ وہ ۲۵۰ھ میں امام مسلم کے ساتھ ’’المسند الصحیح‘‘ کی تکمیل میں شریک تھے؟ علامہ مغلطلائی نے ایک غلط بات کہی تو انھوں نے اس پر تاریخی اعتبار سے اس کی تردید کی ہے۔ یہاں یہ بات بھی عجیب ہے کہ علامہ المغلطائی کی کتاب جس میں انھوں نے حافظ ابن الصلاح پر اعتراضات کیے اور کئی مقامات پر ان کا تعاقب کیا ہے وہ ’’اصلاح کتاب ابن الصلاح‘‘ کے نام سے زیورِ طبع سے آراستہ ہو گئی ہے، مگر حیرت کی بات ہے کہ اس کی (۲/۶۲) پر یہ مبحث تو موجود ہے کہ سب سے پہلے ’’الصحیح‘‘ پر مشتمل کون سی کتاب ہے؟ مگر جو اعتراض علامہ عراقی نے نقل کر کے اس کا جواب دیا ہے وہ اعتراض اس میں قطعاً نہیں ہے۔ بات یہ معلوم ہوتی ہے، جیسا کہ خود علامہ عراقی نے فرمایا ہے: ’’وقد کان الشیخ الإمام العلامۃ علاء الدین مغلطائی أوقفني علی شيء جمعہ علیہ سماہ إصلاح ابن الصلاح وقرأ من لفظہ موضعا منہ ولم أر کتاب المذکور بعد ذلک‘‘[2]
Flag Counter