Maktaba Wahhabi

مقالات ارشاد الحق اثری جلد5

مؤلف: ارشاد الحق اثری صاحب

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ

سال شائع: ستمبر 2018ء

187
تذکرہ اور ان پر تفصیلی تبصرہ کیا جائے۔ مگر یہ کام بذاتِ خود ایک مبسوط مقالے کا موضوع ہے۔ ان کی تصانیف میں ’’جلاء العینین بتخریج روایات البخاري في جزء رفع الیدین‘‘ کو زیورِ طبع سے آراستہ کرنے کا شرف ادارۃ العلوم الاثریہ کو ہوا اور یہ کام اس عاجز کی تحقیق و مراجعت سے پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ والحمد للّٰه علی ذلک۔ جلاء العینین: یہ کتاب حضرت امام بخاری کے مشہور رسالہ ’’جزء رفع الیدین‘‘ کی تخریج پر مشتمل ہے۔ جس میں انھوں نے اس مسئلے سے متعلقہ احادیث، آثار اور اقوال کی تخریج کی ہے، بلکہ یہ کہنا بے جا نہیں ہو گا کہ اس مسئلہ رفع الیدین پر عربی زبان میں اس سے جامع مباحث کسی اور تصنیف میں موجود نہیں۔ جزء رفع الیدین کی تخریج حضرت مولانا فیض الرحمان الثوری (نور اللہ مرقدہ) نے بھی کی تھی۔ راقم نے اولاً شاہ صاحب کے مسودہ کو نقل کیا، اس کے تمام حوالہ جات کی مراجعت کی، اس کے بعد جو مزید مفید چیز حضرت الثوری مرحوم کی تخریج میں پائی، ان کی اجازت سے اس کے حواشی میں نقل کر دی، بعض مقامات پر مزید کوئی مفید حوالہ ملا تو راقم نے حواشی میں درج کر دیا اور یوں یہ سارا مبیضہ مکمل کر کے حضرت شاہ صاحب کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا۔ پوری کتاب کی حضرت شاہ صاحب پر قراء ت کی، جن حواشی کا اضافہ کیا تھا اسے بھی پڑھا۔ دورانِ قراء ت کوئی مزید بات جو معلوم ہوئی تو اسے بھی شامل کر لیا جاتا۔ یادش بخیر! مسئلہ رفع الیدین پر انہی سالوں میں حنفی مناظرین نے ڈھونڈ کر کچھ نئے استدلال نکالے۔ حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی شارح سنن نسائی (نور اللّٰه مرقدہ) نے اس عاجز کو فرمایا کہ ان نئے استدلال کا جواب تیار کرو۔ میں نے اس کا مسودہ لکھا ان کی خدمت میں لے گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں رجال و اسانید
x
صفحہعنوان
17کلمۂ افتتاحیہ
21امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ
62امام مسلم رحمہ اللہ اور المسند الصحیح
82امام نسائی رحمہ اللہ اور السنن
100علامہ محمد عبدالرحمن محدث مبارکپوری رحمہ اللہ
100نام و نسب:
100مولد و مسکن:
100تعلیم و تربیت:
101تدریسی خدمات:
102مشہور تلامذہ:
103خراجِ تحسین:
112تصانیف:
1131. تحفۃ الأحوذی شرح سنن الترمذي :
1142. مقدمہ تحفۃ الاحوذی :
1163. أبکار المنن في تنقید آثار السنن :
1184. إعلام أہل الزمن :
1195. کتاب الجنائز:
1216. خیر الماعون في منع الفرار من الطاعون :
1227. تحقیق الکلام في وجوب القراء ۃ خلف الإمام :
1228. القول السدید فیما یتعلق بتکبیرات العید :
1239. المقالۃ الحسنی في سنیۃ المصافحۃ بالید الیمنی :
12510. نور الأبصار :
12611. تنویر الأبصار في تائید نور الأبصار :
13012. ضیاء الأبصار في رد تبصرۃ الأنظار :
13113. تنقید الدرۃ الغرۃ :
13114. الحق المبین في سنیۃ المصافحۃ بالیمین :
13115. الکلمۃ الحسنی في المصافحۃ بالید الیمنی :
13116. رسالۃ في رکعۃ الوتر :
13217. الدر المکنون في تأیید خیر الماعون :
13218. الوشاح الابریزي في حکم الدواء الانکلیزي :
13319. إرشاد الھائم إلی منع خصاء البھائم :
13320. رسالۃ في رفع الیدین للدعاء بعد الصلوات المکتوبۃ :
13321. رسالۃ في مسائل العشر :
13322. تنقید الجوہر النقي :
13323. شرح موطأ :
13424. رسالہ ترجمان:
13425. جواب القول الحسن:
138امام العصر مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی رحمہ اللہ کا علمی شاہکار ’’شہادت القرآن‘‘
142شہادت القرآن سے میرا تعارف:
144شہادت القرآن:
147شہادت القرآن حضرت رائے پوری اور مجلسِ تحفظ ختمِ نبوت:
149علمائے دیوبند کی رائے:
149حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب رحمہ اللہ گولڑوی:
155مآخذ و مراجع:
155احادیث:
156کتبِ لغت:
156متفرق کتب:
156کتبِ قادیانی:
157شہادت القرآن کے مباحث:
159شہادت القرآن اور تفسیر قرآن:
160ضروری تنبیہ:
161ایک اور وضاحت:
163محدث العصر مولانا سید محب اللہ الشاہ الراشدی رحمہ اللہ
167کتب خانہ:
170علمی ذوق:
174سیدنا و سندنا الشیخ بدیع الدین الشاہ الراشدی رحمہ اللہ
182قوتِ حفظ و ضبط:
186تصانیف:
187جلاء العینین:
191إنما الزکن في تنقید إنھاء السکن :
196إظہار البرائۃ عن حدیث من کان لہ إمام فقرائۃ الإمام لہ قرائۃ :
199تنقید سدید بر رسالہ اجتہاد و تقلید:
200چند اور تذکرے:
205مولانا محمد عطاء اللہ حنیف محدث بھوجیانی رحمہ اللہ کا ذوقِ رجال
219صبر و استقلال:
222ذوقِ تاریخ و رجال:
223إتحاف النبیہ :
234ردع الأنام :
242معلوماتِ کتب:
246حرفِ آخر:
248مولانا محمد عبداللہ محدث ویرووالوی رحمہ اللہ
258مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف رحمہ اللہ
259ذکر و فکر اور ذوقِ عبادت:
260اصحابِ ذکر سے ان کا تعلق:
262مولانا مرحوم سے باقاعدہ تعارف:
270علامہ شہید کی یاد میں
315مولانا عبدالغفار حسن محدث عمر پوری رحمہ اللہ
323شارح سنن ابن ماجہ اور انجاز الحاجۃ
325انجاز الحاجہ:
330بعض وضاحتیں:
337مناظرِ اسلام مولانا محمد رفیق مدن پوری رحمہ اللہ کی یاد میں
348حافظ گوہر دین مرحوم:
386منظوم کلام
395مولانا قاری نعیم الحق نعیمؔ کی یاد میں
401آہ! مولانا محمد ادریس فاروقی مرحوم بیتے دنوں کی چند یادیں
Flag Counter