Maktaba Wahhabi

382 - 391
کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین خاکپائے اکابر امداد الحسن نعمانی عفی عنہ ۸۱۔ ۳۔ ۱۸ حضرت مولانا محمد انور صاحب کلیم (مدرس مدرسہ فیض محمدی، فیصل آباد): مناظرِ اسلام مولانا محمد رفیق صاحب مرحوم بلاشبہ اسم بامسمیٰ شخصیت تھے۔ احقر کو ان کی معیت میں کچھ وقت گزارنے میں اتفاق ہوا ہے، مگر واقعہ یہ ہے کہ وہ سفر و حضر میں کبھی بھی رفاقت میں پیچھے نہیں رہے۔ حضور علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ سفر سے پہلے رفیق تلاش کر۔ مرحوم واقعتا رفیق تھے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں حضور کی رفاقت نصیب فرمائے۔ احقر محمد انور کلیم حضرت مولانا سعید الرحمان صاحب انوری: قال النبي صلي اللّٰه عليه وسلم اذکروا محاسن موتاکم حضرت مولانا محمد رفیق صاحب مدنپوری رحمہ اللہ ان علما میں سے تھے، جن کا ذکرِ خیر بہت دیر تک ہوتا رہے گا اور جن کی خدماتِ جلیلہ کو بہت مدت تک یاد رکھا جائے گا۔ مولانا مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے اعلاے کلمہ حق اور ﴿وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ﴾ [المائدۃ: ۵۴] کی دولت غیر مترقبہ سے خاص طور پر نوازا تھا۔ ان کا بیان جامع اور مدلل ہوتا تھا۔ خصوصاً ان کی تقاریر ختمِ نبوت کے موضوع پر سننے کا کئی مرتبہ اتفاق ہوا، جو کہ بہت ہی موثر تھیں اور ہر طبقہ کے لوگ ان سے متاثر تھے۔ خصوصاً اللہ تعالیٰ نے مولانا مرحوم کو مرنجاں مربخ طبیعت عنایت فرمائی تھی کہ مخاطب کو اپنا گرویدہ بنا لیتے تھے۔ ع
Flag Counter