Maktaba Wahhabi

377 - 391
جنت الفردوس عنایت فرمائے اور ان کے اعزہ و اقارب، اہل و عیال اور معتقدین کو صبرِ جمیل کی توفیق بخشے اور ان کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین ابو الکلیم محمد اشرف صاحب سلیم رضا آباد، فیصل آباد ۸۱۔۳۔۷ مولانا محمد حنیف صاحب فرید کوٹی جھنگ: نحمدہ ونصلي علی رسولہ الکریم۔ آج کا دن غم و رنج کا دن ہے بندہ کو امید ہی نہ تھی کہ بندہ فقیر ایک بہت بڑے حادثہ کا منظر دیکھے گا، کیوں کہ نوبت میری تھی۔ وہ مجھ سے پہل کر گئے۔ لکھتے ہوئے ہاتھ ابا کرتے ہیں اور دل لرزتا ہے کہ حضرت مولانا محمد رفیق صاحب مدنپوری اس دنیا سے اچانک سلام و داعی کر گئے اور کہ ملاقات بروز جزا کریں گے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ پر ہزار ہزار رحمتیں نازل فرمائے آپ بڑی خوبیوں کے مالک تھے، جو کہ اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو عطا کی تھیں۔ آپ دورِ حاضر میں تبلیغِ اسلام کے مبلغ اعظم تھے آپ کی مواعظِ حسنہ سے بہت سے لوگ محظوظ ہوتے، آپ کی تقاریر جاہلوں تک کے دل و دماغ میں اتر جاتی تھیں۔ آپ اپنی تقریر کو مدلل طور پر بیان فرماتے تھے، جس میں کوئی فضولیات نہ ہوتی تھیں۔ جو کچھ کتاب و سنت میں ہوتا وہ اس انداز میں بیان فرماتے کہ تمام شقیں اس کی واضح ہو جاتیں اور سننے والے نہایت ہی متاثر ہوتے۔ مورخہ ۸۱۔۱۔۳۰ جمعہ کو جھنگ صدر میں رات کے وقت نہایت ہی موثر انداز میں کلمہ توحید کے معنی و مطالب بیان فرمائے۔ جس سے تقلید کا بھی رد ہوا اور کسی کو برا بھی محسوس نہ
Flag Counter