Maktaba Wahhabi

372 - 391
مبلغ پایا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مردِ مجاہد کی دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین محمد عبداللہ گورداسپوری، حال مدنپورہ پروفیسر غلام احمد حریری: باسمہ العزیز۔ مولانا محمد رفیق صاحب مدنپوری کی وفات حسرت جہاں عامۃ المسلمین اور وابستگانِ مسلکِ اہلِ حدیث کے قلق و ملال کی موجب ہوئی وہاں احقر کے لیے یہ ذاتی ہم و غم کی موجب ہے۔ مولانا مرحوم جب بھی ملے، خندہ جبینی اور خوش اخلاقی سے۔ سادگی، انکساری اور خندہ پیشانی آپ کا طرۂ امتیاز تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی وفات ان کے خاندان ہی کا المیہ نہیں، بلکہ یہ فنِ خطابت، دعوت و تبلیغ کے جذبہ و احساس کی موت ہے۔ وما کان قیس ھلکہ ھلک واحد ولکنہ بنیان قوم تھدما بارگاہِ ربانی میں دعا ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جزیل سے نوازے۔ احقر غلام احمد حریری شعبہ علومِ اسلامیہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ۸۱۔۱۰۔۲۸ مولانا ابو ذوق قدرت اللہ صاحب فوقؔ الجامعۃ السلفیہ: مورخہ ۸۱۔۳۔۴ صبح دورانِ سفر پتوکی اخبار مشرق میں اچانک حضرت مولانا محمد رفیق صاحب مدنپوری کی وفات حسرت آیات کی خبر پڑھ کر دل دہل گیا اور سکتہ کا سا عالم پیدا ہو گیا اور موت العالم موت العالَم کا جملہ بے ساختہ زبان سے نکلا۔
Flag Counter