Maktaba Wahhabi

360 - 391
ہم نے مقدور بھر کوشش کی کہ ’’الاعتصام‘‘ کے علاوہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے ترجمان ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ اور جماعت اہلِ حدیث کے ترجمان ہفت روزہ تنظیم کے مارچ ۱۹۸۱ء کے شمارے بھی مل جائیں، تاکہ ان میں مولانا مدن پوری کے سانحہ ارتحال کی خبر کو بھی شاملِ اشاعت کر دیا جائے، مگر نہایت افسوس سے عرض ہے کہ ہمیں وہ شمارے نہ مل سکے، بلکہ ہفت روزہ اہلِ حدیث کے ارباب منتظمین نے فرمایا: ہمارے پاس اہلِ حدیث کی کوئی فائل نہیں۔ إنا للّٰه وإنا إلیہ راجعون۔ انتہائی سپاس گزار ہوں محترم مولانا محمد سلیم چنیوٹی صاحب (مینیجر ہفت روزہ الاعتصام) کا جنھوں نے اس حوالے سے ’’اہلِ حدیث‘‘ کے متعلقہ شماروں کا عکس ارسال کیا جن میں مولانا مدن پوری کے سانحۂ ارتحال کا ذکر تھا ۔جزاہ اللّٰه أحسن الجزاء۔ چنانچہ ’’اہلِ حدیث‘‘ (جلد نمبر ۱۲، شمارہ نمبر ۱۱، میں جو ۶ جمادی الاول ۱۴۰۱ھ بمطابق ۱۳ مارچ ۱۹۸۱ء) میں ان کی خبرِ وفات کا اعلان ملاحظہ ہو: آہ مولانا مدنپوری مرحوم ’’یہ خبر ملک کے طول و عرض میں پہنچ چکی ہے کہ جماعت کے ممتاز مبلغ مولانا محمد رفیق مدن پوری ۳ مارچ کو انتقال کر گئے۔ إنا للّٰه وإنا إلیہ راجعون۔ ۴ مارچ بروز بدھ دوپہر کو (بلکہ بعد نمازِ عصر) ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انھیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے جنازہ میں راولپنڈی سے ملتان تک آنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دلگداز آہوں اور سسکیوں سے انھیں آخری منزل تک پہنچایا۔ مرکزی جمعیت کا جو وفد اس موقع پر فیصل آباد پہنچا وہ الحاج میاں فضل حق صاحب ناظمِ اعلیٰ، حافظ محمد ابراہیم ناظم نشر و اشاعت، مولانا فضل الرحمان
Flag Counter