Maktaba Wahhabi

306 - 391
خطیب مولانا محمد اجمل خان نے بڑی ولولہ انگیز تقریر کی دورانِ تقریر اکابر علمائے دیوبند کے نام بنام نعرے لگوانے لگے۔ علامہ صاحب اسٹیج پر کچھ وقت یہ تماشا دیکھتے رہے، مگر بالآخر خاموش نہ رہ سکے۔ اٹھے اور مولانا اجمل کے کندھے سے پکڑ کر ایک طرف کیا اور فرمانے لگے قادیانی کو سب سے پہلے للکارا ہے تو مولانا محمد حسین بٹالوی نے اور اس کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی ہے تو مولانا ثناء اللہ امرتسری نے۔ قادیانی فتنے کی سرکوبی میں سب سے زیادہ خدمات علمائے اہلِ حدیث کی ہیں۔ یوں دو تین منٹ بات کی اور فرمایا: مولانا اجمل آئیں اب اپنی بات مکمل کریں۔ مجمع میں سناٹا ہے سامعین حیران و ششدر ہیں اور علامہ صاحب کی جرأت و بے باکی پر دم بخود ہیں۔ اس کے بعد مولانا اجمل مرحوم نے بھی قادیانی فتنہ کے بارے میں علمائے اہلِ حدیث کی خدمات کا اعتراف کیا۔ پھر اپنے وقت پر علامہ صاحب نے تقریر کی اور مجمع لوٹ لیا۔ اس قسم کا ایک اور واقعہ علامہ صاحب کے سیکرٹری جناب مولانا عطاء الرحمان ثاقب شہید نے بتایا کہ ایک مرتبہ رابطہ عالمِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک پروگرام تھا، جس میں جماعت اسلامی کے ترجمان مولانا خلیل حامدی بھی مدعو تھے، انھوں نے دورانِ گفتگو یہ کہہ دیا کہ پاکستان میں جماعت اسلامی ہی امام محمد بن عبدالوہاب کے مشن کی علمبردار ہے۔ یہ بات سن کر علامہ صاحب خاموش نہ رہ سکے زور دار آواز سے تمام شیوخ سے مخاطب ہو کر فرمایا: مولانا خلیل حامدی جو کہہ رہے ہیں، بالکل درست نہیں۔ جماعت اسلامی کے پاس ایک مرکز ہے کسی قسم کے وسائل کی ان کے ہاں کمی نہیں حامدی صاحب بتائیں کہ کیا ان کے مرکز کی طرف سے کوئی چھوٹا سا کتابچہ شائع ہوا ہے، جس میں امام محمد بن عبدالوہاب کے مشن اور ان کی دعوت کی تائید ہوتی ہو۔ درحقیقت امام محمد بن عبدالوہاب کی دعوت کی حمایت اور اس کی نشر و اشاعت کی ہے تو
Flag Counter