Maktaba Wahhabi

227 - 391
مرویاتہ في رؤیاہ وعددھا أربعون وثانیھما في مرویات الجن وما یشابھما وسماھا النوادر من أحادیث الأوائل والأواخر وطبع کلاھما في مجموعۃ ببلدۃ سھار نفور (الھند) فالروایات التي ذکرت تحت ھذا العنوان بعضھا من المبشرات وھي التي أوردھا في الدر الثمین وبعضھا الجنیات وھي مذکورۃ في النوادر فظاھر قطعاً أن في نسختنا ھذہ التي نطبع منھا ھذا الکتاب نقصاً و خلطاً الخ‘‘[1] خلاصۂ کلام یہ ہے کہ حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ نے اس موضوع پر دو کتابیں لکھی ہیں اور دونوں مطبوع ہیں۔ ایک کا نام ’’الدر الثمین في مبشرات النبي الأمین‘‘ ہے، جس میں ایسی چالیس روایات و مبشرات کا تذکرہ ہے، جو انھوں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہیں اور دوسری کا نام ’’النوادر في أحادیث الأوائل والأواخر‘‘ ہے جس میں جنات وغیرہ سے مروی روایات کا ذکر ہے اور یہاں اس عنوان ’’النوادر‘‘ کے تحت جتنی روایات ہیں ان میں سے بعض وہ ہیں جن کا تعلق الدرالثمین سے ہے اور بعض کا النوادر سے ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا یہ نسخہ ناقص ہے اور اس میں خلط واقع ہوا ہے۔‘‘ گویا حضرت مولانا یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ’’النوادر‘‘ کے تحت صرف یہی نہیں کہ چالیس (۴۰) کے بجائے صرف بارہ روایات ہیں۔ بایں ہمہ کہا یہ گیا ہے کہ ’’ھذہ أربعون حدیثا من النوادر‘‘ کہ النوادر کی یہ چالیس احادیث ہیں (اتحاف النبیہ ص: ۹۶) بلکہ یہاں ایک دوسرا
Flag Counter