Maktaba Wahhabi

307 - 462
سے مروی ہے کو ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں: ’’روی الحدیثین خالد بن عبد اللّٰه الواسطي عن محمد بن عمرو مثلہ، قال فیہ قال: علقمۃ بن وقاص یا أمتاہ کیف کان یصلي الرکعتین۔ فذکر معناہ، حدثنا وھب بن بقیۃ عن خالد ح و نا ابن المثنیٰ ناعبد الأعلیٰ ناھشام الخ‘‘[1] مولانا ڈیانوی رحمہ اللہ اس سند کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’قال في الشرح روایۃ وھب بن بقیۃ عن خالد عن ھشام ما وجدناھا في أطراف المزي وأما روایۃ ابن المثنیٰ عن عبد الاعلیٰ فثابتۃ فیہ واللّٰه أعلم‘‘ کہ شرح غایۃ المقصود میں ہے کہ وہب بن بقیہ کی روایت حافظ ابو الحجاج المزی رحمہ اللہ کی تحفۃ الاشراف میں ہمیں نہیں ملی، البتہ ابن المثنیٰ کی روایت موجود ہے۔ لیکن دراصل مولانا موصوف سے تسامح ہوا ہے۔ جب کہ وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہشام کی روایت ’’ابن المثنیٰ نا عبد الأعلی‘‘ اور ’’وہب بن بقیۃ عن خالد‘‘ دو مختلف طریق سے مروی ہے اور درمیان ’’ح و نا‘‘ تحویل الاسناد کے حرف سے ہے۔ حالانکہ یوں نہیں بلکہ امام ابو داود ’’حدثنا وہب بن بقیہ عن خالد‘‘ سے دراصل سابقہ روایت جو ’’روی الحدیثین خالد بن عبد اللّٰه الواسطی‘‘ کے الفاظ سے معلق ذکر کی ہے۔ اسے متصل بیان فرما رہے ہیں، جس کی تائید السنن الکبریٰ سے ہوتی ہے۔ چنانچہ امام بیہقی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
Flag Counter