28 فتح اللطیف في أجوبۃ أسئلۃ الشریف:
یہ درگاہ شریف پیر جھنڈو کی لائبریری میں موجود ہے۔ سنہ تالیف ۱۱۵۰ھ تحریر ہے۔
29 رسالہ في فضائل معاویۃ
اس کا مخطوطہ جامعہ ام القریٰ (مکہ مکرمہ) کی لائبریری میں ہے۔
30 رسالۃ إلی الشیخ محمد بن عبد الوھاب:
اس کے دو قلمی نسخے پائے جاتے ہیں: ایک مکتبۃ الملک عبدالعزیز (ریاض) میں اور دوسرا مکتبہ قادریہ (بغداد) میں۔
31 ’’العطیۃ العلیۃ في مسئلۃ الأفضلیۃ‘‘ یا ’’رد الحجۃ الجلیلۃ في الجلیلۃ في رد من قطع بالأفضلیۃ‘‘
اس کے دو قلمی نسخے پائے جاتے ہیں: ایک نیشنل میوزیم (کراچی) میں اور دوسرا قاسمیہ لائبریری کندیارو (سندھ) میں۔
32 رسالۃ في کراھیۃ الاختضاب بالسواد:
اس کے قلمی نسخے نیشنل میوزیم (کراچی) کے علاوہ سندھ کی تین اور مختلف لائبریریوں میں پائے جاتے ہیں۔
33 إظھار غین ’’قرۃ العین في البکاء علی الحسین‘‘
قرۃ العین محمد معین سندھی کی ہے، جس کی تردید علامہ محمد حیات سندھی نے کی، اس کے قلمی نسخے جامعہ ام القریٰ (مکہ مکرمہ) مکتبۃ معروفیۃ مٹیاری (سندھ) اور دار العلوم مجددیہ ملیرجی (سندھ) میں ہیں۔
34 رد رسالۃ الشیخ محمد معین في مسألۃ فدک وإرث الأنبیاء:
اس کا مخطوطہ قاسمیہ لائبریری کندیارو (سندھ) میں ہے۔
|