Maktaba Wahhabi

249 - 462
23 ’’رسالۃ في حرمۃ التبغ‘‘، یا ’’رسالہ في تحریم الدخان‘‘: تمباکو کی حرمت کے بارے میں ہے، جس کا قلمی نسخہ رضا لائبریری رامپور میں اور مکتبہ محمودیہ (مدینہ منورہ) اور قاسمیہ لائبریری کندیاری (سندھ) میں ہے۔ علامہ سندھی کی حسبِ ذیل کتابوں کا ذکر بھی فضیلۃ الشیخ المحقق الکبیر محمد عزیر شمس حفظہ اللہ نے اپنے ایک مکتوب میں کیا، انہی کے توسط سے ان کے شکریہ کے ساتھ ہم ان کا ذکر کر رہے ہیں۔ 24 الجُنَّۃ في عقیدۃ أھل السنۃ: یہ کتاب شیخ عبدالقیوم سندھی کی تحقیق سے مکتبۃ الاسدی مکہ مکرمہ سے ۲۰۰۴ء میں شائع ہوئی ہے۔ 25 رکضۃ في ظھر الرفضۃ: یہ دراصل علامہ محمد برزنجی المتوفی ۱۲۰۳ھ کے رسالہ ’’النواقض للروافض‘‘ کی تلخیص ہے اور ’’الرسالۃ في الرد علی الرافضۃ‘‘ کے نام سے شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہو کر چھپی ہے، لیکن یہ درحقیقت علامہ محمد حیات سندھی رحمہ اللہ کی تالیف ہے، جیسا کہ اس کے چار قلمی نسخوں سے پتا چلتا ہے، جن میں سے ایک شیخ شمس نے مکتبۃ الملک عبدالعزیز (ریاض) میں دیکھا ہے۔ 26 زاد المتقی و المھتدي: اس کے قلمی نسخے سالار جنگ میوزیم (حیدرآباد) مکتبہ معروفیہ مٹیاری (سندھ) اور مکتبہ چوتارین (سندھ) میں موجود ہیں۔ 27 العون في حال فرعون: اس کا مخطوط رضا لائبریری (رامپور) میں ہے۔
Flag Counter