Maktaba Wahhabi

248 - 462
یہ رسالہ مجلہ الجامعۃ السلفیۃ (بنارس) میں شائع ہوا، پھر شیخ عبدالمجید جمعہ جزائری کی تحقیق سے دار العواسم الجزائر سے ۱۴۲۵ھ میں چھپا۔ اس کا ترجمہ راقم نے بھی کیا جو مجلہ تعلیم الاسلام (ماموں کانجن) میں عرصہ ہوا، شائع ہوا تھا۔ 17 البشارۃ لأھل الإشارہ: اس کے تین قلمی نسخے مانچسٹر (برطانیہ) سالارِ جنگ میوزیم (حیدر آباد دکن) اور پنجاب یونیورسٹی لاہور کی لائبریریوں میں ہیں۔ 18 الاقتداء بالمخالف: اس کا قلمی نسخہ خدا بخش لائبریری پٹنہ میں ہے۔ جس کی نقل شیخ عزیر شمس حفظہ اللہ کے پاس بھی ہے۔ 19 إجابات علی أحد عشر سؤالاً في ’’تفسیر القرآن‘‘: یہ علامہ العز بن عبدالسلام کی تفسیر کے بارے میں گیارہ سوالات کے جوابات پر مشتمل ہے۔ جس کا قلمی نسخہ الجزائر کے مکتبہ وطنیہ میں ہے۔ 20 أجوبہ وفتاویٰ فقھیۃ: موضوع نام سے ظاہر ہے، اس کا قلمی نسخہ مکتبہ الاوقاف بغداد میں ہے۔ 21 مسائل سأل عنھا أبو سعید الخادمي: اس کا نسخہ دار الکتب المصریہ قاہرہ میں ہے اور تین نسخے پرنسٹن یونیورسٹی لائبریری (امریکہ) میں ہیں۔ 22 فتح الودود فی التکلم فی مسألۃ العینیۃ و وحدۃ الوجود: اس کا قلمی نسخہ چسٹربٹی لائبریری (ڈبلن) میں اور دارالکتب الظاہریہ (دمشق) میں ہے۔
Flag Counter