Maktaba Wahhabi

245 - 462
14 رسالہ في إبطال الضرائح: مولانا سید عبدالحی رحمہ اللہ نے اس کا ذکر ’’نزہۃ الخواطر‘‘ (۶/۳۰۲) میں کیا ہے۔ غالباً ’’الرد علی بدعۃ التعزیۃ‘‘ یہی رسالہ ہے جس کامخطوطہ چوتارین (سندھ) میں ہے۔ 15 رسالۃ في النھی عن عشق المردان والنسوان: مولانا سید عبدالحی مرحوم اور حضرت النواب رحمہ اللہ وغیرہ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ حضرت نواب صاحب کے مکتبہ میں اس کا خطی نسخہ بھی موجود تھا، جسے وہ مدینہ طیبہ سے لائے تھے۔ ’’إتحاف النبلاء‘‘ میں انھوں نے اس کے کچھ اقتباس بھی نقل فرمائے ہیں۔ اس کا ایک نسخہ سندھی ادبی بورڈ (کراچی) کی لائبریری میں بھی ہے۔ عشق کے متعلق اہلِ علم کی آرا مختلف ہیں۔ محققین کے نزدیک تو اس لفظ کا استعمال ہی محلِ نظر ہے۔ قرآن اور سنتِ صحیحہ میں اس کا استعمال بھی کہیں نظر نہیں آتا۔ شریعتِ مطہرہ نے امرد اور غیر محرم کو دیکھنے سے منع فرمایا ہے۔ چہ جائیکہ کہ ان سے ’’عشق‘‘ رچایا جائے۔ علامہ سندھی رحمہ اللہ کے اس سلسلے میں جذبات بڑے نازک اور قابلِ غور ہیں، فرماتے ہیں: ’’إنما حکی اللّٰه العشق عن الکفرۃ قوم لوط وامرأۃ عزیز وکانت إذ ذاک مشرکۃ والفتنۃ بعشق الصور تنافي أن یکون دین العبد کلہ لله، بل ینقص من دینہ بحسب ما حصل لہ من فتنۃ العشق وربما أخرجت صاحبہ من أن یبقیٰ معہ شيء من الدین والمفتون بالصور مخالف لقولہ تعالیٰ: ﴿قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ
Flag Counter