Maktaba Wahhabi

146 - 462
رہے ہیں، حالانکہ کتاب العلل میں متصل روایت ہی کو صحیح قرار دیا ہے۔ ان کے الفاظ ہیں: ’’قول روح بن القاسم و ابن عیینۃ ھو الصواب لأنھما حافظان ثقتان‘‘ ’’روح اور ابن عیینہ نے عمرو سے جو اسے متصل ذکر کیا ہے تو یہ متصل روایت ہی صحیح ہے۔‘‘ ہم یہاں دو امثلہ کے ذکر کرنے ہی پر اکتفا کرتے ہیں، ورنہ اس کی متعدد امثلہ مولانا فیض الرحمان الثوری نے ہمیں لکھ بھیجی تھیں ۔جزاہ اللّٰه تعالیٰ۔ جس سے گویا یہ بات صاف ہو گئی کہ ’’کتاب التتبع‘‘ محض معلول روایات کا مجموعہ نہیں، بلکہ وہ ایسی روایات کو بھی لائے ہیں جو بظاہر معلول نظر آتی ہیں، حالانکہ وہ حقیقتاً معلول نہیں ہیں۔ واللّٰه تعالیٰ أعلم کتاب الالزامات کی طرح کتاب التتبع میں بعض روایات کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ اسے امام مسلم رحمہ اللہ لائے ہیں مگر امام بخاری رحمہ اللہ نہیں لائے یا امام بخاری یہ روایت لائے ہیں، امام مسلم نہیں لائے، حالانکہ یہ اعتراض ہی درست نہیں، کیونکہ شیخین نے تمام صحیح احادیث جمع کرنے کا اہتمام ہی نہیں کیا۔ کتاب التتبع کو گو امام دارقطنی رحمہ اللہ نے مسانید کا لحاظ رکھتے ہوئے مرتب کیا ہے، لیکن کہیں کہیں اس کا التزام صحیح نہیں ہو سکا۔ علامہ نووی رحمہ اللہ کے قول کے مطابق جن احادیث پر امام دارقطنی رحمہ اللہ نے تنقید کی ہے ان کی تعداد دو سو (۲۰۰) ہے۔ لیکن حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ان کی تعداد ۱۸۸ بیان کی ہے، جن میں سے ۱۱۰ احادیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی ہیں۔[1] ممکن
Flag Counter