Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

307
جاتے رہتے ہیں ، مثلا یہ کہ یہ مدارس عسکری تربیت کے اڈے ہیں، خفیہ تنظیموں اور ملک دشمن ایجنٹوں کی پناہ گاہ ہیں اور دہشت گردی کے مراکز ہیں وغیرہ وغیرہ۔اس سلسلے میں ہم درج ذیل جزئیات پر ٹھنڈے دل سے غور کرنے کی دعوت دیں گے۔ (۱) یہ مدارس انسانی آبادی کے بیچ عام شاہراہوں اور گذر گاہوں پر واقع ہیں، ایسا نہیں کہ انسانوں کی دسترس سے دور کسی ویرانے میں یا خفیہ تہ خانوں میں یہ مدارس چلائے جاتے ہوں ، ان مدارس کے دروازے سب کے لیے کھلے رہتے ہیں ، جو چاہے ان میں داخل ہو کر اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتا ہے کہ فی الواقع یہاں وہ سب کچھ ہو رہا ہے جو بعض لوگوں نے مشہور کر رکھا ہے یا تعلیم ہوتی ہے۔ (۲) اس دور میں جسے تعلیم اور ریسرچ وتحقیق کا دور کہا جاتا ہے اگر ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو سنی سنائی باتوں کو مان لیتے یا دہرانے لگتے ہیں اور حقیقت کا پتہ لگانے کی زحمت نہیں کرتے ان کے بارے میں اس سے زیادہ کیا کہا جاسکتا ہے کہ وہ لاعلمی ، بے خبری، یا کسی معلوم یا نامعلوم سبب کی بنا پر ایسا کر رہے ہیں ، افسوس کہ میڈیا سے وابستہ بعض حضرات بھی کبھی کبھی اس طرح کے بھولے پن کا ثبوت دیتے رہتے ہیں ، اور بے سروپا باتیں کہنے یا لکھنے میں ذرا بھی جھجھک نہیں محسوس کرتے۔ (۳) یہ مدارس اور ان کے طلبہ واساتذہ بھی اسی سماج کا حصہ ہیں جس میں کرپشن ، رشوت ، جھوٹ فریب ، دھوکہ ، غیبت ، ڈاکہ اور قتل وغارت گری جیسے جرائم چھوٹے سے گاؤں سے لے کر پارلیمنٹوں اور حکومتی اداروں تک پھیلے ہوئے ہیں، اگر مدارس سے وابستہ کوئی فرد اس ماحول سے متاثر ہو کر کوئی غلط قدم اٹھا لیتا ہے تو وہ یقینا قانون کے سامنے جوابدہ ہے، اور جرم ثابت ہونے پر سزا کا مستحق ہے ، مدارس ایسے افراد کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی ان کا تعاون کرتے ہیں۔ (۴) کسی فرد کے عمل کو پورے ادارے، جماعت یا مذہب سے جوڑ کر دیکھنا بھی اپنے آپ میں ایک قسم کی جہالت اور ساتھ ہی ساتھ ناانصافی ہے، اگر جوڑنے کی یہ روش
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter