Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

117
ماہ مبارک اور تراویح ’’ قیام اللیل ‘‘ یعنی راتوں کو جاگ کر تنہائی وتاریکی میں اللہ کو یاد کرنا، اپنے گناہوں پر رونا اور لمبی لمبی نمازیں ادا کر نا اللہ کے محبوب بندوں کی خاص پہچان بتلائی گئی ہے۔قرآن وحدیث کے اندر اس کے فضائل ومحاسن پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے، ہمارے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑی پابندی اور مستعدی سے اس پر تاحیات قائم ودائم رہے ، آپ کے بعد صحابہ، تابعین اور ہر دور کے نیکوکاروں نے اس عمل کی اہمیت کو سمجھا اور اس پر کاربند رہنا اپنا شیوہ بنایا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ نرم وگداز بستر چھوڑ کر تنہائی وتاریکی میں رب پاک سے مناجات کیلئے اٹھ کھڑے ہونا بڑی اولو العزمی اور زبردست قوت ایمانی ہی سے ممکن ہوپاتا ہے ، اور یہ توفیق سب کو نہیں مل پاتی، گویا اسی لیے رمضان المبارک کے مہینہ میں اسے باجماعت مشروع قرار دے کر تمام مومنوں کو اس عمل عظیم کے فیوض وبرکات سے اپنے دامن مراد کو بھر لینے کا موقع فراہم کر دیا گیا ہے، چنانچہ رمضان میں با جماعت تراویح کے ذریعہ قیام اللیل کا عمل بہت آسان ہوجاتا ہے اور ہر شخص اس سنت مبارکہ کی روحانیت اور اس کی حلاوت سے لطف اندوز ہو تا ہے۔ ہمارے بعض معاشروں میں تراویح کے تعلق سے کچھ غلط چیزیں رواج پاچکی ہیں جو اس عظیم الشان عبادت کو اس کی روح سے جدا کر کے ایک مشینی عمل میں تبدیل کر دیتی ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ ایسے عوارض واسباب کی نشاندہی کی جائے اور ان کے مفاسد ومضرات سے عوام وخواص کو آگاہ کر کے ان سے اجتناب کی گذارش کی جائے، اس تعلق سے چند امور کی طرف توجہ مبذول کرائی جا رہی ہے:
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter