Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

297
رشوت:ایک ناسور عصر حاضر کی مادہ پرست تہذیب نے دنیائے انسانیت کو جو سوغاتیں دی ہیں ان میں رشوت کو بڑی نمایاں حیثیت حاصل ہے۔رشوت جسے فکری اور نظری طور پر دنیا کا ہر مذہب ، ہر قانون اور ہر نظریہ جرم عظیم اور ناقابل معافی گناہ قرار دیتا ہے اس کا عملی طور پر اس وقت ایسا چلن ہے کہ انسانی زندگی کا تصور اس کے بغیر مشکل نظر آتا ہے، بین الاقوامی سطح کے معاملات ہوں یا محدود پیمانے کے، ایوان سیاست ہو یا میدان لہو ولعب، پارلیامنٹ ہاؤس ہو یا میونسپل بورڈ ہر ایک کا رشتہ اس بدنام خاندان سے جڑا ملے گا۔یہ الگ بات ہے کہ اس مخفی رشتے کی واقفیت اوروں کو نہ ہو، الغرض رشوت وہ مہلک ناسور ہے جس کی جڑیں بڑی دور دور تک پھیلی ہوئی ہیں اورجو سماج کی رگوں میں زہریلے خون کے مانند سرایت کرکے پورے نظام انسانیت کو تباہ وبرباد کر رہا ہے۔ اس صورت حال کو دیکھ کر ہر سلیم الفطرت انسان حیران وپریشان ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اس کی شناعت و قباحت پر عالمی اجماع ہونے کے باجود یہ جرم عوام وخواص ہر ایک میں اس قدر مقبول ومحبوب ہے اور سارا قانون اور نظام اس کے سامنے لاچار اور بے بس نظر آتاہے۔در اصل اس مہلک وبا کے انتشار کے پیچھے وہ مادہ پرستانہ ذہنیت کام کررہی ہے جس کے فروغ کے لیے انسان دشمن عناصر ایک عرصے سے کام کررہے ہیں جو انسان کو اس کے جملہ انسانی خصائل وخصائص سے عاری کرکے اسے بہیمیت کے درجے میں اتار کر ’’اندھوں میں کنواراجا‘‘ بننے کا اپنا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ پیسے کی لالچ، دولت کی حرص وہوس اور ’’ھل من مزید‘‘ والی ذہنیت نے آج لالچی انسان کو اندھا بنا کر رکھ دیا ہے جو غیر محدود نوعیت کی کمائی اور روزی حاصل کرنے کا خواہاں نظر آرہا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قانون یا شریعت کی اسے ذرہ برابر بھی پرواہ نہیں۔بلکہ قانون کے محافظ ہی اس حمام میں سب سے زیادہ ننگے نظر آرہے ہیں اور انھیں کی
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter