Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

306
سکھائے گئے ہیں ان کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایسا شخص اسلام کی نظر میں قابل ملامت مانا جاتا ہے ، اور اسے معاشرے میں بھی اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ اسلامی مدارس میں غیر مسلم طلبہ: اسلامی مدارس اگرچہ مسلم بچوں کی مذہبی تعلیم کے پیش نظر ہی قائم کیے جاتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہاں مذہبیات اور دینیات کے علاوہ اور کچھ نہیں پڑھایا جاتا ، اردو ، ہندی ، انگریزی اور دیگر علاقائی زبانوں کے علاوہ ، حساب ، جغرافیہ، سائنس ، معلومات عامہ اور اس قسم کے دیگر مضامین کی تدریس کا خاص کر ابتدائی درجات میں بیشتر مدرسوں میں اہتمام ہوتا ہے، یہ چیز غیر مسلم طلبہ کے سرپرستوں کے لیے کشش کا باعث ہے، اور وہ اپنے بچوں کو ان مدرسوں میں تعلیم دلانے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے، اسلامی مدارس میں غیر مسلم بچوں کا پڑھنا اگرچہ بعض بعض جگہوں پر ہی پایا جاتا ہے مگر پھر بھی یہ ان مدارس کی فراخدلی اور اتحاد وسا لمیت کی فضا قائم کرنے کی جد وجہد کا عملی نمونہ ہے۔ ہفت روزہ عالمی سہارا نے اپنے ۴ ؍ فروری ۲۰۰۶ء؁ کے شمارے میں عبد القادر شمس قاسمی کا ایک مضمون شائع کیا ہے جس کا عنوان یہ ہے:’’ چالیس ہزار ہندو بچوں کی تربیت گاہ بنے اسلامی مدارس ‘‘ اس مضمون میں مضمون نگار نے مشہور میگزین ’’ آؤٹ لُک ‘‘ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ صرف مغربی بنگال کے(۵۰۸)مدارس میں(۴۰)ہزار ہندو طلبہ زیر تعلیم ہیں۔‘‘ یہ تو صرف ایک صوبے کی بات ہے، پورے ملک میں جگہ جگہ ایسی مثالیں ملیں گی۔ مدارس کے دہشت گردی سے جڑے ہونے کے دعوے کی حقیقت: بڑے ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مدارس جو دن رات امن وسلامتی ، اخوت وبھائی چارگی اور رحم ومروت کی تعلیم دیتے ہیں ان کے اوپر وقتا فوقتا سرکاری وغیر سرکاری شخصیات وتنظیمات کی طرف سے طرح طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter