Maktaba Wahhabi

56 - 65
(۶) زیب و زینت کی چیزیں جیسے زیور وغیرہ کی جھنکار سے وہ دوسرں کو اپنی طرف متوجہ کر نے کی کوشش نہ کر ے۔ (۷) کسی غیر محرم کے ساتھ کہیں اس طرح وہ اکٹھا نہ ہو کہ وہاں کو ئی تیسرا نہ ہو ۔ (۸) سفر میں جانا ہو تو بغیر محرم کے ہر گز نہ جائے ۔ یہ ساری باتیں قرآن و حدیث میں تفصیل سے مذکور ہیں جن کا خلاصہ یہاں درج کیا گیا ہے ۔ایک خاتون کی عفت عصمت کی حفاظت ان ہی آداب و ضوابط کو تسلیم کر نے اور ان پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ اوران کو نظر اندازکر نے ،ان کی خلاف ورزی کر نے اور من مانی کرنے سے ہی بے حیائی اور بد کاری کے دروازے کھلتے ہیں۔ جس سے شریعت کی بھی مخالفت ہوتی ہے اور سماج میں ذلت ورسوائی کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔آخرت کا عذاب الگ ہے ۔ یاد رہے حدیث میں نیک عورت کو دنیا کی سب سے بہتر ین چیز قرار دیا گیا ہے تو دوسری طرف یہ بھی کہا گیا ہے کہ مردوں کے لیے عورتوں سے بڑا اور خطر ناک فتنہ دنیا میں کوئی نہیں ۔ کیو ں کہ عورت اگر نیک نہیں بد چلن اور بے حیا ہے تو بڑے فتنے اور خرابی کا سبب بنتی ہے ۔وہ خود بھی ذلیل ہو تی ہے اور اپنے والدین ،گھر خاندان سب کے لیے ذلت و رسوائی کا ذریعہ ثا بت ہو تی ہے ۔ عورتوں کے لیے کچھ خاص نبوی ہدایتیں : (۱) عورتوں کو شکوہ شکایت اور غیبت و چغلی سے بطور خاص پر ہیز کر نا ہے ۔ (۲) عورتوں کو لباس و پوشاک ،چال ڈھال ،بات چیت ہر چیز میں مردوں کی مشابہت و نقالی سے پر ہیز کر نا چاہیے ۔
Flag Counter